پاکستان: عالمی امن کا نیا محافظ

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کو حقیقت میں بدلنے میں پاکستان نے مرکزی کردار ادا کیا، جس نے پوری دنیا پر چھائے ہوئے کشیدگی کے سائے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے ذریعے پاکستان کی قیادت نے ثابت کیا کہ ملک عالمی امن کے فروغ میں ایک قابل اعتماد اور مؤثر طاقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات: امریکی اور ایرانی وفود آج پاکستان پہنچیں گے، سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو فون

انگریزی اخبار میں شائع سینیئر صحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نہ صرف واشنگٹن اور تہران کے درمیان پیغام رسانی کی بلکہ چین، سعودی عرب، ترکی اور دیگر اہم کھلاڑیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر مذاکرات کے عمل کو کامیابی سے آگے بڑھایا۔

رپورٹ کے مطابق یہ جنگ بندی کسی میڈیا ہائپ یا نمائشی کارروائی کا نتیجہ نہیں بلکہ خاموش اور مستقل سفارتی کوششوں کا ثمر ہے، جس میں پاکستان نے مؤثر ثالثی، باوقار قیادت اور امن کے لیے غیر مشروط شراکت فراہم کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی قیادت نے دن رات محنت کی، دونوں حریفوں کے درمیان اعتماد بحال کیا اور ایسے ماحول میں مذاکرات کو کامیاب بنایا جہاں دیگر ممالک اور کچھ کھلاڑی اس عمل کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ پاکستان نے ایسی منفرد پوزیشن اختیار کی جس کی وجہ سے دونوں فریقین نے اس کی سچائی اور غیر جانبداری پر بھروسہ کیا۔ یہ جنگ بندی نہ صرف سفارتکاری کی کامیابی ہے بلکہ صبر و تحمل، بصیرت اور پاکستان کی پختہ اور متحدہ سول و عسکری قیادت کی بھی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرق وسطیٰ جنگ بندی پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

رپورٹ کے مطابق یہ ثالثی کسی سرکاری بیان یا خبروں کے لیے نہیں بلکہ خفیہ اور مستقل مذاکرات، حملوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات، توانائی کے انفراسٹرکچر اور تجارتی جہاز رانی کے تحفظ جیسے عملی اقدامات پر مبنی تھی۔ جیسا کہ ایک ماہر نے کہا کہ ’جب ہر کوئی جنگ کی بات کر رہا تھا، پاکستان یہ کہہ رہا تھا کہ اسے کیسے روکا جائے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ