25 کروڑ کے مقدمے کے بعد پریش راول کا اکشے کمار سے تعلقات پر حیران کن بیان

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بھارتی اداکار پریش راول نے ہیرا پھیری 3 کے تنازع کے بعد اداکار و پروڈیوسر اکشے کمار کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان کسی قسم کی بددلی موجود نہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں پریش راول نے کہا کہ یہ معاملہ ہرگز ذاتی تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوا۔ ان کے بقول ’یہ دوستی کا معاملہ نہیں تھا اور نہ ہی اس پر کبھی کوئی آنچ آئی۔ بعض اوقات قریبی تعلقات میں لوگ ایک دوسرے کو معمولی سمجھ لیتے ہیں مگر ہمارے درمیان کوئی بددلی نہیں ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: پریش راول کی چھٹی، ’ہیرا پھیری 3‘ میں بابو راؤ کا کردار کون سا اداکار ادا کرے گا؟

یاد رہے کہ گزشتہ سال پریش راول کی جانب سے اچانک فلم چھوڑنے کے اعلان کے بعد اس منصوبے کو بڑا دھچکا پہنچا تھا۔ بعد ازاں اکشے کمار نے  ان پر25 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ تاہم چند ماہ بعد پریش راول دوبارہ اس پراجیکٹ کا حصہ بن گئے۔

واضح رہے کہ ہیرا پھیری فرنچائز کی پہلی فلم 2000 میں جبکہ اس کا سیکوئل ’پھر ہیرا پھیری‘ 2006 میں ریلیز ہوا تھا۔ دونوں فلمیں شائقین میں بے حد مقبول رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں