موجودہ حالات میں پاکستان کا کردار قابل تحسین، عالمی سطح پر ملک کو پذیرائی مل رہی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کا کردار قابلِ تحسین ہے اور عالمی سطح پر ملک کو پذیرائی مل رہی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کے پیش نظر راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ہونے والا جلسہ ملتوی کیا گیا ہے، اور اب آئندہ 10 روز کے اندر خیبرپختونخوا میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

سہیل آفریدی نے بتایا کہ راولپنڈی کا جلسہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر ہی ملتوی کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ہدایت حتمی ہے، اس پر مزید بات نہیں ہو سکتی۔ جلسہ بھی انہی کی ہدایت پر پاکستان کی ترقی کے لیے ملتوی کیا گیا۔

سہیل آفریدی نے وفاق کی ثالثی اور ایران امریکا کشیدگی میں مثبت کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پاکستان کی ترقی چاہتی ہے۔

خیبرپختونخوا میں جلسہ کب اور کہاں ہوگا؟

سہیل آفریدی کے مطابق عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ جلسہ خیبر پختونخوا میں ہی کیا جائے۔ تاہم کس ضلع میں جلسہ ہوگا، اس کا فیصلہ پارٹی قیادت باہمی مشاورت سے کرے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ صوبائی کابینہ میں جلد توسیع متوقع ہے، تاہم اس کے بغیر بھی مختلف محکمے مؤثر انداز میں کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے ملک میں اہم سفارتی میٹنگز کے باعث آج راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی