ڈھاکہ: ہادی قتل کیس کے مرکزی ملزم کو اسلحہ کیس میں 10 سال قید

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈھاکا کی ایک عدالت نے انقلابی تنظیم انقلاب منچا کے کنوینر شریف عثمان بن ہادی کے قتل کے مرکزی ملزم کو اسلحہ کیس میں 10 سال قیدِ با مشقت کی سزا سنا دی ہے۔

راہول اور داؤد کے نام سے بھی معروف ملزم فیصل کریم مسعود کو ایڈیشنل میٹروپولیٹن سیشن جج محمود المحسن نے آرمز ایکٹ کے تحت مجرم قرار دیا۔

حکام کے مطابق مذکورہ ملزم مفرور ہے، جس پر عدالت نے اس کی گرفتاری کے لیے وارنٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان ہادی قتل کیس کے مرکزی ملزمان کا عدالت میں الزامات سے انکار

کیس کی تفصیلات کے مطابق ریپڈ ایکشن بٹالین (راب-2) نے 7 نومبر 2024 کو ادابر کے علاقے بیت الامان ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر فیصل کو گرفتار کیا تھا۔

کارروائی کے دوران ایک غیر ملکی ساختہ پستول اور 4 گولیاں برآمد کی گئیں۔

بعد ازاں راب کے ایک اہلکار کی مدعیت میں ادابر تھانے میں آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں: عثمان ہادی قتل کیس: مرکزی ملزم فیصل کے معاون کو بھارت میں گرفتار کر لیا گیا

ایف آئی آر میں استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ فیصل ایک فہرست شدہ مسلح مجرم ہے جو بھتہ خوری، منشیات کی اسمگلنگ اور قتل سمیت منظم جرائم میں ملوث رہا ہے۔

تفتیش کاروں کے مطابق وہ ان جرائم کے لیے غیر قانونی اسلحہ استعمال کرتا تھا۔

پولیس نے گزشتہ سال 28 مارچ کو چالان عدالت میں جمع کرایا جبکہ مقدمے کی سماعت کے دوران 13 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے، فیصل گزشتہ سال 17 نومبر تک ضمانت پر رہا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: شہید عثمان ہادی کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلیے 50 لاکھ ٹکہ انعام، سکھس فار جسٹس کا اعلان

ملزم کا نام اس وقت زیادہ منظرِ عام پر آیا جب 12 دسمبر 2025 کو دارالحکومت کے علاقے بجوئے نگر کے قریب شریف عثمان بن ہادی پر قاتلانہ حملے میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

وہ 18 دسمبر کو سنگاپور میں دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ بھارتی پولیس نے رواں سال مارچ میں مغربی بنگال کے بان گاؤں بارڈر کے قریب فیصل کو ہادی قتل کیس کے سلسلے میں حراست میں لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!