اسرائیلی وزیراعظم کا لبنان سے فوری مذاکرات شروع کرنے کا اعلان

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے لبنان سے فوری مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ لبنان کی جانب سے بار بار براہ راست مذاکرات کی درخواست کے بعد حکومت کے گزشتہ اجلاس میں انہوں نے ہدایت دی ہے کہ لبنان کے ساتھ جلد از جلد براہ راست مذاکرات شروع کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد دنیا کی توجہ کا مرکز، ایران امریکا مذاکرات میں نواز شریف نے کیا کردار ادا کیا؟

انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور اسرائیل و لبنان کے درمیان پرامن تعلقات کے قیام پر مرکوز ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل لبنان کے وزیراعظم کی جانب سے بیروت کو غیر مسلح بنانے کی اپیل کو سراہتا ہے۔

دوسری جانب ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے، ایران کا مؤقف ہے کہ جنگ بندی میں لبنان بھی شامل ہے، تاہم امریکا اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ لبنان جنگ بندی معاہدے میں شامل نہیں ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے لبنان کے وزیراعظم نواف سلام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں امریکا ایران جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بحرین کے بادشاہ کا امریکا ایران جنگ بندی پر وزیراعظم پاکستان کو خراج تحسین

وزیراعظم نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کی شدید مذمت کی اور ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان علاقائی امن کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے اور اسی جذبے کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی امن کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لبنان کے وزیراعظم نے لبنان اور اس کے عوام کو نشانہ بنانے والے حملوں کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے پاکستان سے تعاون طلب کیا۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم