کینیڈا، جاپان اور یورپی ممالک کی جانب سے پاکستان کی تعریف، لبنان میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ، مشترکہ اعلامیہ جاری

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں برطانیہ، فرانس، اٹلی، جرمنی، کینیڈا اور جاپان سمیت متعدد ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے اور پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا، ایران جنگ بندی میں کلیدی کردار، پاکستانی پاسپورٹ کی پہچان پوری دنیا میں بڑھ گئی

اعلامیہ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے دفتر 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ سے جاری کیا گیا، جس پر فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی، جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز، کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی اور جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی سمیت دیگر رہنماؤں نے دستخط کیے۔

اعلامیے میں یورپی کمیشن کی صدر اورسولا وان ڈیر لیین اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا کی شمولیت کو بھی اہم قرار دیا گیا ہے، جس سے بیان کی عالمی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی ایک مثبت پیش رفت ہے، جس کے لیے پاکستان سمیت دیگر شراکت داروں کی سفارتی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز پر ٹول ناقابل قبول، لبنان کو جنگ بندی میں شامل کیا جائے، برطانوی وزیر خارجہ کا مطالبہ

عالمی رہنماؤں نے زور دیا کہ جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ سفارتکاری ہے اور فوری طور پر بامعنی مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے تاکہ آئندہ چند دنوں میں مستقل اور پائیدار حل نکالا جا سکے۔

اعلامیے میں ایران کے شہریوں کے تحفظ اور خطے میں امن کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا، خبردار کیا گیا کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو عالمی توانائی بحران جنم لے سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم