اسلام آباد میں عالمی رہنماؤں کے مذاکرات، ٹریفک پولیس کی شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات کے باعث فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، اسی تناظر میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بھی شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے اہم ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون ہر قسم کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند رہیں گے۔

اس دوران متعدد اہم شاہراہوں پر بھی ٹریفک معطل رہے گی جن میں کشمیر چوک کلب روڈ سے زیرو پوائنٹ تک سری نگر ہائی وے، زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک تک سری نگر ہائی وے، چاند تارہ چوک سے سیونتھ ایونیو تک شکرپڑیاں روڈ، خیابان چوک سے بلیو ایریا تک جناح ایونیو اور فیصل چوک سے ٹریل 3 تک مارگلہ روڈ شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق توسیعی ریڈ زون میں واقع تمام سرکاری و نجی دفاتر اور مارکیٹیں بھی بند رہیں گی۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے متبادل راستے بھی جاری کیے ہیں جن کے مطابق بہارہ کہو سے اسلام آباد یا راولپنڈی آنے جانے والے شہری کشمیر چوک سے کلب روڈ کے ذریعے فیض آباد اور نائنتھ ایونیو استعمال کر سکتے ہیں۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایمرجنسی کے علاوہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

ٹریفک اپ ڈیٹس کے لیے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس کا واٹس ایپ چینل اور اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست خریداری، انڈیکس 177,833 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کیا انسانوں کی نوکریاں ہمیشہ کے لیے ختم ہونے والی ہیں؟ بل گیٹس نے AI کے خطرے سے خبردار کردیا

’آم کے درخت نے بچا لیا‘، نیپال میں قیامت خیز سیلاب کے بیچ 24 سالہ مزدور کی معجزانہ زندگی

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ