امریکا اور ایران کے اسلام آباد میں امن مذاکرات عالم اسلام کے لیے فخر کا باعث ہے، وزیراعظم شہباز شریف

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے اسلام آباد میں امن مذاکرات نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لیے فخر کا باعث ہے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل سے خلیج میں اب جنگ نہیں امن کی باتیں ہو رہی ہیں، اور جو فریق جنگ میں آمنے سامنے تھے وہ اب بات چیت کے ذریعے معاملات طے کرنے پر راضی ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم نے اس پیش رفت پر برادر ملک ایران اور امریکی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک نے ان کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے ان کی خدمات کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، کیوں فیلڈ مارشل نے جنگ کے شعلوں کو بجھاتے ہوئے فریقین کی بات چیت میں کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ میں بہترین سفارتکاری پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور امریکا نے ان کی تجویز قبول کر کے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور پاکستانی قیادت مذاکرات کو کامیاب کرانے کے لیے پوری کوشش کرے گی۔

وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا، جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت 135 روپے کمی اور پیٹرول 12 روپے سستا کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست خریداری، انڈیکس 177,833 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کیا انسانوں کی نوکریاں ہمیشہ کے لیے ختم ہونے والی ہیں؟ بل گیٹس نے AI کے خطرے سے خبردار کردیا

’آم کے درخت نے بچا لیا‘، نیپال میں قیامت خیز سیلاب کے بیچ 24 سالہ مزدور کی معجزانہ زندگی

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ