امریکا ایران مذاکرات: ’اسلام آباد ٹاکس‘ سینٹر قائم، کوریج کے لیے غیر ملکی میڈیا پہنچ گیا

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے مابین مذاکرات پر میڈیا کو آگاہی کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات نے وزارت داخلہ کے اشتراک سے کنونشن سینٹر میں خصوصی انتظامات کر دیے ہیں، ’اسلام آباد ٹاکس‘ کی کوریج کے لیے دنیا بھر سے 50 سے زیادہ غیر ملکی صحافی پاکستان پہنچ گئے ہیں، جنہیں ایئرپورٹ پر ہی انٹری ویزے کی سہولت فراہم کی گئی۔

پاکستان میں موجود 150 سے زیادہ غیر ملکی صحافیوں کو باضابطہ دعوت دی گئی ہے جبکہ پاکستان میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو بھی باقاعدہ کوریج کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وفود کے ساتھ ایران اور امریکا کے صحافیوں کی آمد بھی جاری ہے۔

کنونشن سینٹر میں غیر معمولی حفاظتی انتظامات کے علاوہ مہمانوں کی تواضع کا بھی انتظام ہے، ریڈیو پاکستان کی ایک ٹیم مہمانوں کو موسیقی سنانے کے لیے بھی کنونشن سینٹر کے برآمدے میں موجود ہے، کنونشن سینٹر کے مرکزی ہال میں مختلف ممالک کے صحافیوں کو کوریج کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جہاں آج بھی ملکی و غیر ملکی صحافی اپنی پیشہ وارانہ خدمات انجام دیتے رہے۔

کنونشن سینٹر میں امریکا، ایران اور پاکستان کے جھنڈے اور بڑے بڑے بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے امریکا ایران مذاکرات کی کوریج کے لیے قائم کیے گئے کنونشن سینٹر میں انٹرنیشنل میڈیا سینٹر کا دورہ کیا۔

وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اشفاق خلیل، پی آئی او مبشر حسن اور سینیئر حکام ان کے ہمراہ تھے۔

وزیر اطلاعات نے مذاکرات کی کوریج کے لیے آنے والے غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات بھی کی، جس میں ایران، افغانستان، سعودی عرب، ترکیہ اور دیگر ملکوں کے میڈیا نمائندے شامل تھے۔

وزیر اطلاعات نے پاکستان کی ثالثی کوششوں کے حوالے سے غیر ملکی صحافیوں کے جذبات اور خیالات کو سراہا۔

عطااللہ تارڑ نے انٹرنیشنل میڈیا سینٹر میں سہولتوں کا بھی جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت خارجہ نے انٹرنیشنل میڈیا سینٹر میں غیر ملکی صحافیوں کے لیے سہولتیں فراہم کیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

کیا پاکستان چین سے دور ہوسکتا ہے؟ شبر زیدی کی پرانی ویڈیو کو تجزیہ کاروں نے مسترد کردیا

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ