راولپنڈی کے بعد اسلام آباد میں بھی 11 اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کے بعد اسلام آباد میں بھی 11 اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری سروسز فراہم کرنے والے اداروں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلعے میں 11 اپریل کی مقامی تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کل اسلام آباد میں اہم مذاکرات ہونے جا رہے ہیں، جس کے تناظر میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp