بدبو خطرے سے آگاہی کا سگنل، اس کا عادی ہوجانا انتہائی مضر صحت

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناگوار بدبو صرف ہمیں پریشان ہی نہیں کرتی بلکہ یہ ہمارے جسم اور ذہن پر بھی منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طائف کا عرق گلاب: روایت اور خوشبو کی میراث

برطانیہ کے ایک قصبے میں رہنے والی ایک خاتون کے مطابق ان کے گھر کے قریب موجود ویسٹ پلانٹ سے آنے والی بدبو اتنی شدید ہوتی ہے کہ وہ اپنے باغ میں بھی نہیں جا سکتیں اور اکثر متلی محسوس کرتی ہیں۔

بدبو کو ہم سنجیدہ کیوں نہیں لیتے؟

عام طور پر بدبو کو معمولی مسئلہ سمجھا جاتا ہے حالانکہ تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگ اپنی سونگھنے کی حس کو بینائی، سماعت اور دیگر حواس کے مقابلے میں کم اہمیت دیتے ہیں۔

لیکن حقیقت یہ ہے کہ بدبو ہماری صحت اور روزمرہ زندگی دونوں کو متاثر کر سکتی ہے۔

صحت پر اثرات

تحقیقات کے مطابق خراب بو کے باعث سر در، متلی اور قے کا احساس، سانس لینے میں دشواری اور نیند میں خلل بھی پیدا ہوسکتا ہے جبکہ بدبو اعصابی نظام کو بھی متاثر کر سکتی ہے جس سے انسان کو بے چینی اور جسمانی تکلیف محسوس ہو سکتی ہے۔

دماغ پر اثر

سونگھنے کی حس دراصل ہمیں خطرے سے خبردار کرنے کا ایک قدرتی نظام ہے۔

مزید پڑھیے: خوشبودار و میٹھے آم وہ بھی سردیوں میں، کہروڑپکا کے کاشتکار نے کمال کردیا

مثلاً سڑی ہوئی چیز کی بدبو ہمیں بتاتی ہے کہ اس میں جراثیم ہو سکتے ہیں۔ اسی لیے دماغ بدبو کو بہت تیزی سے پہچان لیتا ہے اور فوراً ردعمل دیتا ہے جیسے وہاں سے دور ہونا۔

ذہنی اور سماجی اثرات

مسلسل بدبو میں رہنا انسان کی زندگی کے انداز کو بھی بدل دیتا ہے جیسے کہ لوگ کھڑکیاں بند رکھتے ہیں، باہر نکلنے سے گریز کرتے ہیں اور سماجی سرگرمیاں کم ہو جاتی ہیں۔ یہ تبدیلیاں صحت کے لیے مزید نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔

کیا ہم بدبو کے عادی ہو سکتے ہیں؟

ہر انسان بدبو کو مختلف انداز میں محسوس کرتا ہے۔

کچھ لوگ جلد عادی ہو جاتے ہیں جبکہ کچھ کے لیے معمولی بدبو بھی ناقابل برداشت ہوتی ہے۔

تاہم تحقیق بتاتی ہے کہ شدید اور مسلسل بدبو کے ساتھ عادت ڈالنا ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا۔

ایک دلچسپ حقیقت

اچھی خوشبوئیں جیسے جنگل یا پھولوں کی مہک، ذہنی سکون اور خوشی کا باعث بنتی ہیں جبکہ بدبو کی عادت ہوجانے کے باعث سونگھنے کی حس کمزور ہونے سے بھوک کم ہو سکتی ہے۔ اس سے خوراک کا لطف ختم ہو سکتا ہے۔

صحت کے دیگر مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں

یہاں تک کہ بعض تحقیقات کے مطابق بو کی حس کمزور ہونے والے افراد میں موت کا خطرہ بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کونسی غذائیں جسم کی خوشبو کو پرکشش بناتی ہیں؟

الغرض بدبو کو نظر انداز کرنا درست نہیں۔ یہ نہ صرف تکلیف دہ ہوتی ہے بلکہ ہماری جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی اثر ڈال سکتی ہے۔ اس لیے صاف ماحول اور بہتر ہوا ہماری صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور