امریکا ایران مذاکرات پاکستان  کے لیے اعزاز، عالمی اسلامی کانفرنس 20 اپریل کو  اسلام آباد میں ہوگی، مولانا طاہر اشرفی

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور چیئرمین پاکستان علمائے کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان دنوں پاکستان کو جو مقام اور مرتبہ عطا کیا ہے وہ تمام پاکستانیوں اور مسلمانوں کے لیے باعثِ فخر ہے، امریکا ایران مذاکرات کے بعد اب ‘چھٹی بین الاقوامی اسلامی کانفرنس’ 20 اپریل کو اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات: بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر،ایک نشست میں معاہدہ ممکن نہیں، رابطے جاری رہیں گے، تہران

امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انسان کا کام محنت کرنا ہے اور ہم نے اپنا کام کر دیا ہے، نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جس وقت دنیا ایک بڑی جنگ کے خطرے سے دوچار تھی، اس وقت اسلام آباد نے مذاکرات کے دروازے کھولے اور تاریخ ہمیشہ اس حقیقت کی گواہی دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کے بعد میڈیا کے مواد پر بحث

مولانا طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اللہ پر توکل کرتے ہوئے ایک بڑے مشن کا بیڑا اٹھایا جس کے نتیجے میں پہلے جنگ بندی ہوئی اور پھر امن کی سرزمین اسلام آباد میں مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے اور بہتری کی دعا کرنی چاہیے کیونکہ مثبت نتائج کی امید ابھی باقی ہے۔

انہوں نے یہ اہم اعلان بھی کیا کہ اسلام آباد میں ہونے والی ان سفارتی سرگرمیوں اور مہمانوں کی آمد و رفت کے باعث اب ‘چھٹی بین الاقوامی اسلام کانفرنس’ 20 اپریل کو اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات: پاکستان کا کردار قابل تعریف، اعتماد کی بحالی امریکا کی ذمہ داری، محمد باقر قالیباف

اس کانفرنس میں فلسطین کے مفتی اعظم، سعودی عرب، ترکیہ اور دیگر اسلامی ممالک کے جید علماء اور سکالرز شرکت کریں گے۔

مولانا طاہر اشرفی کے مطابق اس کانفرنس کے ذریعے پوری امتِ مسلمہ کو امن، محبت اور رواداری کا واضح پیغام دیا جائے گا اور اسلام کی روشنی میں امت کے مسائل کے حل کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیشی کسان کا جرمنی سے عشق، 7 کلومیٹر طویل پرچم لہرا دیا، وجہ انتہائی انوکھی!

کالعدم ایکشن کمیٹی احتجاج چھوڑ کر جانے والوں کو دھمکانے لگی، پولیس نے بڑا اعلان کردیا

کھیل میں بھی سیاست، ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

ڈراما سیریل’ڈاکٹر بہو‘ کیوں مشہور ہو رہا ہے؟، ہدایتکار مہرین جبار نے وجہ بتادی

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں