دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کی تنخواہ ایک عام مزدور سے بھی کم، ایمیزون کے بانی سالانہ کتنا کماتے ہیں؟

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کے حوالے سے ایک حیران کن رپورٹ سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ان کی سالانہ تنخواہ امریکا میں کام کرنے والے ایک عام تعمیراتی مزدور سے بھی کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی سالانہ تنخواہ محض 81,400 ڈالر ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ 1990 کی دہائی کے آخر سے اب تک ان کی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کی دوسری شادی پر کتنے ڈالرز خرچ ہوں گے؟

ایمازون کےجیف بیزوس، جن کے مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریباً 225 سے 259 ارب ڈالر کے درمیان بتائی جاتی ہے، اپنی دولت کا بڑا حصہ تنخواہ سے نہیں بلکہ ایمیزون میں موجود اپنے حصص سے حاصل کرتے ہیں۔

1994 میں ایک چھوٹے سے آن لائن بک اسٹور سے آغاز کرنے والے بیزوس نے اسے دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی بنا دیا ہے، جس کی وجہ سے کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی ان کی دولت میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ جیف بیزوس 2021 میں سی ای او کے عہدے سے دستبردار ہو گئے تھے اور اب وہ کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے امیر ترین شخص لیری ایلیسن کون ہیں؟

انہوں نے پہلے بھی ایک انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ وہ اپنی تنخواہ جان بوجھ کر کم رکھتے ہیں کیونکہ کمپنی میں ان کی ملکیت ہی ان کے لیے سب سے بڑا مالی فائدہ ہے۔

تاہم، ایمیزون ان کے کاروباری دوروں اور سیکیورٹی پر سالانہ تقریباً 16 لاکھ ڈالر سے زائد کے اخراجات برداشت کرتی ہے، جیف بیزوس اس وقت دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں