مالک سے مثالی محبت کرنے والا معمر ترین کبوتر ’شوگر‘ نہیں رہا، عمر کتنی تھی؟

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے معمر ترین پالتو کبوتروں میں شمار ہونے والا سفید کبوتر ’شوگر‘ انتقال کر گیا جس نے اپنی طویل عمر اور اپنے مالک کے ساتھ غیر معمولی تعلق کی وجہ سے خاص شہرت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی بوکھلاہٹ، ایل او سی پر پکڑے گئے کبوتر کو ’جاسوس‘ قرار دیدیا

عام طور پر کبوتروں اور فاختاؤں کی اوسط عمر تقریباً 20 سال ہوتی ہے تاہم شوگر نے اس سے دگنی سے بھی زیادہ عمر پائی۔

23 جون 1981 کو امریکا میں پیدا ہونے والا شوگر اپنے 77 سالہ مالک ڈیوین اورینڈر کے ساتھ زیادہ تر وقت گزارتا اور ان کے ساتھ ٹی وی دیکھتا اور موسیقی سنتا تھا۔

مزید پڑھیے: کراچی میں کبوتروں سے پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ، خواتین زیادہ متاثر

مالک کے مطابق شوگر نہایت خوش اور مطمئن رہتا تھا اور دونوں کے درمیان گہری دوستی تھی یہاں تک کہ جب ڈیوین اسپتال گئے تو شوگر نے کھانا پینا چھوڑ دیا اور بے چین رہا جبکہ واپسی پر دوبارہ معمول پر آ گیا۔

شوگر نے قید میں سب سے زیادہ عمر پانے والے کبوتر کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا اور سابقہ ریکارڈ کو 15 سال سے زائد کے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں: کبوتر کیسے ہاتھ پر بیٹھتا ہے؟

اگرچہ مالک کی خواہش تھی کہ وہ 50 سال کی عمر تک پہنچے اور اس کے لیے ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے تاہم شوگر ایسٹر کے روز انتقال کر گیا۔ وہ اپنے مالک اور دنیا بھر کے لوگوں کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘شریکِ حیات کی ضروریات کو نظر انداز نہ کریں’، احسن خان کا مداحوں کے نام پیغام

چینی کمپنی مون شاٹ اے آئی کا نیا ماڈل ‘کیمی کے 3‘ لانچنگ کے لیے تیار، خاص بات کیا ہے؟

جوڈیشل کمیشن نے سندھ، اسلام آباد ہائیکورٹس کے لیے 6 ایڈیشنل ججز کی تقرری کی سفارش کردی

برطانیہ کو نیا وزیراعظم مل گیا، اینڈی برنہم نے شاہ چارلس سے ملاقات کے بعد حکومت سنبھال لی

ڈیویڈنڈ آمدن پر 35 فیصد ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی اپیلیں مسترد کردیں

ویڈیو

پاکستان، کینیڈا تعلقات میں نئی پیشرفت، تجارت، سرمایہ کاری اور سلامتی کے تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

قوتِ گویائی و سماعت سے محروم باہمت راحت بی بی، ڈھابہ چلا کر خاندان کی کفالت کرنے لگیں

چین کے نوجوانوں میں اردو زبان کیوں مقبول ہورہی ہے؟

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں