یوگنڈا: کیتھولک پادری کے مبینہ تشدد اور قید کے بعد 14 سالہ لڑکا ہلاک

بدھ 6 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوگنڈا کے علاقے بوسوگا نارتھ میں ایک افسوسناک واقعے نے عوام کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا، جہاں ویسونیری کیتھولک پیرش کے 33 سالہ پادری فادر سلور اوووری پر الزام ہے کہ انہوں نے 14 سالہ جوزف کیریا کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چرچ کے اسٹور میں بند کر دیا، جس سے لڑکے کی موت واقع ہو گئی۔ پادری نے چند دن بعد خود کو پولیس کے حوالے کیا۔

مزید پڑھیں: امریکی پادری 18 برس بعد چینی جیل سے رہا، ’جرم‘ کیا تھا؟

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پادری کے کمرے سے 5 ملین یوگنڈا شلنگ چوری ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔ لڑکے کو مشتبہ قرار دے کر اس پر تشدد کیا گیا اور رات بھر قید رکھا گیا۔ اگلی صبح وہ بے جان حالت میں ملا۔

مزید پڑھیں: تحفے میں ملنے والے قرآن نے آسٹریلوی پادری کی زندگی کیسے بدلی؟

فادر اوووری اور ان کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش جاری ہے، جبکہ جوڈیشل پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے تاکہ موت کی اصل وجہ سامنے آ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp