یوگنڈا میں چمپینزیوں کے دو دھڑوں میں قائم ‘امن معاہدہ’ ٹوٹ گیا، خانہ جنگی میں درجنوں ہلاک

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوگنڈا کے کیبالے نیشنل پارک میں چمپینزیوں کے ایک بڑے گروہ میں طویل عرصے سے قائم ‘امن معاہدہ’ ٹوٹ گیا ہے اور ایک پرتشدد داخلی تنازع نے جنم لے لیا ہے جسے ماہرین نے ’خانہ جنگی‘ سے تشبیہ دی ہے۔

تحقیق کے مطابق نگوگو چمپینزیوں کی آبادی جو جنگلی چمپینزیوں کا سب سے بڑا ریکارڈ شدہ گروہ ہے اب دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے جنہیں مغربی اور مرکزی گروہ کہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کانگو میں نایاب پہاڑی گوریلا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، تحفظ کے لیے نگرانی جاری

2018 سے اب تک محققین نے 24 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جن میں 17 نوزائیدہ شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ لڑائی صرف جھگڑوں تک محدود نہیں رہی بلکہ منظم حملوں اور تشدد کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس کے پرائمیٹولوجسٹ آرون سینڈل کے مطابق یہ حملے انتہائی پرتشدد ہیں جن میں مارپیٹ کاٹنے اور گھسیٹنے جیسے اقدامات شامل ہیں

تحقیق جرنل سائنس میں شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ چمپینزی پہلے ایک دوسرے کے ساتھ رہتے اور تعاون کرتے تھے مگر اب ایک دوسرے کے دشمن بن چکے ہیں۔ یونیورسٹی آف مشی گن کے پروفیسر جان متانی کے مطابق گروہ کا حد سے زیادہ بڑا ہونا اور وسائل پر دباؤ اس تنازع کی بڑی وجوہات ہو سکتے ہیں

یہ بھی پڑھیے: چڑیا گھر میں ’پنچ‘  نامی بندر بچے کی نئی دوستی، سوشل میڈیا پر دھوم

محققین کے مطابق قیادت کی تبدیلی بیماریوں کی وبا اور سماجی روابط کے ٹوٹنے نے بھی اس تقسیم کو بڑھایا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال انسانی معاشروں میں گروہی تقسیم اور دشمنی کے ارتقا کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے مشاہدات انسانی ارتقا اور سماجی رویوں کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور مستقبل کی تحقیق کے لیے نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی