ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ پاکستان کانفرنس، عالمی شخصیات کی پاکستان کی سفارتی و معاشی پالیسیوں کی تعریف

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی معروف ہارورڈ یونیورسٹی میں 12 اپریل 2026 کو پاکستان کانفرنس 2026 کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار، معیشت، خارجہ پالیسی اور سماجی ترقی پر تفصیلی مباحثے ہوئے۔

اس اہم کانفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، ہینا ربانی کھر، ڈاکٹر معید یوسف، عاصمہ شیرازی، حسن شہریار یاسین، شہباز تاثیر، اداکارہ ماہرہ خان اور فیصل کپاڑیہ سمیت متعدد پاکستانی شخصیات نے شرکت کی جبکہ غیر ملکی مندوبین میں مائیکل کوگل مین، امریکی سینیٹر کرس وان ہولن اور ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسرز شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے: جنیوا کانفرنس: پاکستان اور پاک فوج کے خلاف بھارتی ایجنڈے کو تقویت دینے والا گروپ بے نقاب

کانفرنس میں 700 سے زائد شرکاء، 50 سے زیادہ مقررین اور 17 مختلف پینلز نے حصہ لیا، جن میں معیشت، خارجہ پالیسی، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، تعلیم، صحت، میڈیا اور کلچر جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

مقررین نے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات، سفارتی حکمت عملی اور عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی۔ مختلف پینلز میں پاکستان کے کردار کو خاص طور پر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ثالثی کے حوالے سے سراہا گیا۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ بھارت کی علاقائی بالادستی پر مبنی پالیسی جنوبی ایشیا میں امن کی راہ میں رکاوٹ ہے، جبکہ پاکستان خطے میں استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ سابق وزیر خارجہ ہینا ربانی کھر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور امن کے لیے مسلسل کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں مذاکرات اور سفارتی رابطوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی معاشی سمت، اصلاحاتی ایجنڈے اور مستقبل کی ترقی کے امکانات پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔

امریکی سینیٹر کرس وان ہولن اور دیگر ماہرین نے پاکستان کی معاشی اور سفارتی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اسے خطے میں ایک اہم ملک قرار دیا۔

کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کی معاشی اصلاحات نے استحکام کی بنیاد فراہم کی ہے اور ملک ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین اور روس نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستانی اوپنرعبداللہ فضل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

چین کا اے آئی بلیک بورڈ: استاد کی آواز اور لکھائی سمجھ کر سبق کو تھری ڈی ماڈل میں تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی

سام سنگ گلیکسی ایس 27 کے کیمرا فیچرز لیک، الٹرا ماڈل میں 50 میگا پکسل سینسر متوقع

ویڈیو

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب