فیفا نے ورلڈ کپ اسٹیڈیمز میں قابلِ استعمال پانی کی بوتلوں پر پابندی عائد کردی

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ورلڈ کپ 2026 کے دوران اسٹیڈیمز میں دوبارہ قابلِ استعمال پانی کی بوتلیں لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جمعرات کو جاری بیان میں عالمی فٹبال تنظیم نے کہا کہ اسٹیڈیم ضابطۂ اخلاق میں آخری وقت میں کی گئی تبدیلی کے بعد یہ فیصلہ نافذ العمل ہو گیا ہے۔

فیفا نے اس سے قبل شائقین کو خالی، شفاف اور قابلِ استعمال پلاسٹک بوتلیں اسٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے ایرانی فٹبال ٹیم کو قیام کی اجازت نہیں دی، ٹیم میکسیکو میں رہے گی

تاہم منگل سے نافذ ہونے والے نئے ضابطے کے تحت اب ایسی بوتلیں بھی ممنوع قرار دے دی گئی ہیں۔

نئے قوانین کے مطابق بوتلوں کے علاوہ کپ، جار اور کین بھی اسٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

فیفا کا کہنا ہے کہ ان اشیا کو پھینکے جانے کی صورت میں کھلاڑیوں، آفیشلز اور تماشائیوں کے زخمی ہونے کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔

 https://Twitter.com/FIFAWCHQ/status/2062421704966857024

فیفا نے اپنے بیان میں کہا کہ ادارہ کھلاڑیوں، ریفریز، شائقین، رضاکاروں اور عملے کی صحت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

اسی مقصد کے تحت بوتلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان یا چوٹ کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

فیفا کے مطابق بعض میزبان اسٹیڈیمز میں بیرونی بوتلیں پہلے ہی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ممنوع تھیں، لہٰذا اب یہی پالیسی تمام ٹورنامنٹ اسٹیڈیمز پر یکساں طور پر لاگو کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: 104 میچز، 48 ٹیمیں اور اربوں شائقین، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں کیا کچھ نیا ہونے جارہا ہے؟

اس فیصلے کے بعد شائقین میں گرمی کے موسم کے دوران پانی کی دستیابی کے حوالے سے تشویش پیدا ہو گئی ہے، کیونکہ بعض میچوں کے دوران درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

فیفا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گرمی سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

ان میں اسٹیڈیمز کے اطراف مسٹنگ اسٹیشنز، پنکھے، پانی فراہم کرنے کے مراکز، کولنگ ٹینٹس اور دیگر سہولیات شامل ہوں گی۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026: میچز پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھے جاسکیں گے؟

تنظیم نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ 2026 کے دوران اسٹیڈیمز میں فروخت ہونے والی پانی کی بوتلوں کی قیمتیں ان اسٹیڈیمز میں منعقد ہونے والی دیگر تقریبات کے برابر رکھی جائیں گی۔

واضح رہے کہ 48 ٹیموں پر مشتمل فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں 11 جون سے 19 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 104 میچز ہوں گے، جو گزشتہ ورلڈ کپ کے 64 میچوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے، جبکہ ایک اضافی ناک آؤٹ مرحلہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

امریکی جاسوسی قانون میں توسیع کی ڈیڈ لائن قریب، انٹیلیجنس ڈیٹا جمع کرنے میں بڑے تعطل کا انتباہ جاری

آزاد کشمیر، کالعدم ایکشن کمیٹی کے گرد گھیرا تنگ، مرکزی دفتر سیل کردیا گیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کی حقیقت کھلنے لگی، بھارت کے ساتھ تعلق ثابت، عام آدمی کو استعمال کیا جانے لگا

یوکرین کا چرنوبل کے قریب جوہری ایندھن کے اسٹوریج پر روسی ڈرون حملے کا دعویٰ

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ