پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں پہلی بار مفت میت منتقلی سروس کا وزیراعلیٰ مریم نواز نے افتتاح کردیا

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں پہلی بار سرکاری سطح پر باقاعدہ میت منتقلی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے، جسے عوامی خدمت کے ایک نئے سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سروس کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کیا۔

ابتدائی مرحلے میں لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں سے میت کو مکمل عزت و تکریم کے ساتھ بلامعاوضہ گھر تک منتقل کیا جائے گا۔ حکومت کے مطابق جون تک اس سروس کو مرحلہ وار پنجاب کی ہر تحصیل تک توسیع دی جائے گی، جہاں ہر تحصیل میں خصوصی ایمبولینسز فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں پہلی مرتبہ اسپتالوں سے میتوں کی مفت منتقلی کا آغاز، ایمبولینسز کی منظوری

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے افتتاح کے موقع پر لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے لیے نئی گاڑیوں کی چابیاں ریسکیو حکام کے حوالے کیں اور گاڑیوں کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور سوگ کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی شہری سے میت منتقلی کے بدلے رقم نہ لی جائے اور اہلکار مکمل خدمت اور جذبۂ انسانیت کے ساتھ فرائض انجام دیں۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ سوگوار خاندانوں کو دلاسہ اور نفسیاتی سہولت فراہم کرنا بھی اس سروس کا حصہ ہونا چاہیے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس اقدام کو عوامی فلاح کا اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں یہ سہولت شہروں کی حد تک دستیاب ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں اسے مزید وسعت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب حکومت کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا فیصلہ

ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفنگ میں بتایا کہ سروس 1122 کے ذریعے 24 گھنٹے دستیاب ہوگی اور ہر اسپتال میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے گا۔ نظام کی نگرانی جدید ڈسپیچ اور ریسکیو مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ