سپریم کورٹ: جائیداد کے تنازع پر 4 افراد کے قتل کا مقدمہ، ٹرائل کورٹ اور پراسیکیوشن سے ریکارڈ طلب

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں جائیداد کے تنازع پر 4 افراد کے قتل سے متعلق اہم کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ٹرائل کورٹ اور پراسیکیوشن سے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ کیس میں دیے گئے تمام بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ پیش کی جائے تاکہ شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔ عدالت نے مزید کارروائی تک ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے بھی روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: باپ کے قتل میں ملوث مجرم کی سزائے موت برقرار، سپریم کورٹ نے اپیل مسترد کر دی

سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ غلط بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں تو ذمہ دار جج کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

درخواست گزار نایاب عمرانی نے عدالت کو بتایا کہ ان کے خاندان کے 4 افراد قتل ہوئے ہیں جبکہ ان کے مطابق مخالف فریق کی جانب سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی بہن صنم عمرانی کے قتل کیس میں گواہیوں کو جان بوجھ کر غلط انداز میں درج کیا گیا۔

نایاب عمرانی نے عدالت سے استدعا کی کہ تمام گواہیوں کو ویڈیو ریکارڈنگ کے مطابق دوبارہ ریکارڈ کیا جائے، کیونکہ ان کے مطابق بیانات میں تاریخیں اور حقائق تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ میں قتل کے 2 اہم کیسز، صلح، شواہد اور سزاؤں پر سخت سوالات

عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔ صنم عمرانی قتل کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد تصوری علی کی عدالت میں زیر التوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا میں بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘