ایک عمر، ایک ہی دن اور ایک ہی مقام، لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے کی موت کی حیران کن مماثلتیں

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف گلوکارہ لتامنگیشکر اور آشابھوسلے کے درمیان زندگی اور وفات میں پائی جانے والی حیران کن مماثلتوں نے مداحوں کو ایک بار پھر جذباتی کر دیا ہے۔ برصغیر کی فلمی موسیقی کی یہ دونوں عظیم شخصیات نہ صرف اپنے فن کے باعث پہچانی جاتی رہیں بلکہ ان کی زندگی کے آخری مراحل میں بھی غیر معمولی یکسانیت سامنے آئی ہے۔

دونوں بہنوں کا انتقال 92 برس کی عمر میں ہوا اور اتفاق سے دونوں نے اتوار کے روز دنیا کو الوداع کہا۔ دونوں نے ممبئی کے معروف بریچ کینڈی ہسپتال میں آخری سانس لی جو اس مماثلت کو مزید نمایاں کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عہد ساز بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

لتامنگیشکر جو 1937 میں پیدا ہوئیں کو ’بلبلِ ہند‘ کے لقب سے جانا جاتا ہے اور وہ اپنی کلاسیکی اور جذباتی گائیکی کے لیے مشہور رہیں۔ دوسری جانب آشابھوسلے جو 1933 میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنی آواز کے ذریعے غزل، عوامی اور جدید موسیقی میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

اگرچہ ماضی میں دونوں کے درمیان پیشہ ورانہ موازنہ اور رقابت کی باتیں کی جاتی رہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ دونوں نے اپنی الگ شناخت قائم کی اور فلمی موسیقی کو نئی جہت دی۔

یہ بھی پڑھیں: آشا بھوسلے کا کیریئر ایک نظر میں

لتامنگیشکر کا انتقال 6 فروری 2022 کو ہوا جبکہ آشابھوسلے 12اپریل 2026 میں انتقال کر گئیں۔ دونوں کی وفات ایک ہی عمر میں ہونا مداحوں کے لیے ایک غیر معمولی اتفاق کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دونوں گلوکاراؤں کو بھارت کے اعلیٰ ترین اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ لتامنگیشکر کو بھارت رتن، پدم بھوشن اور پدم وبھوشن سے سرفراز کیا گیا جبکہ آشابھوسلے کو پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔

ماہرین کے مطابق یہ مماثلتیں محض اتفاق ہو سکتی ہیں تاہم مداحوں کے نزدیک یہ دونوں بہنوں کے گہرے تعلق اور مشترکہ سفر کی علامت ہیں۔ ان کا موسیقی ورثہ آج بھی زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار