18 سال سے کم عمر کی شادی کو زیادتی کے زمرے میں شمار ہوگا، پنجاب اسمبلی میں آرڈیننس منظور

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ نے کم عمری میں شادی پر پابندی کے حوالے سے تاریخی ’پنجاب چائلڈ میرج آرڈیننس 2026‘ کی منظوری دے دی ہے،نئے قانون کے تحت 18 سال سے کم عمر کی شادی کو زیادتی کے زمرے میں شمار کیا جائے گا۔

چیئرمین کمیٹی پیر اشرف رسول کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں اس اہم قانون سازی کی توثیق کی گئی جس کی منظوری گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر پہلے ہی دے چکے ہیں۔ نئے قانون کے تحت کم عمری کی شادی کو ایک سنگین فوجداری جرم قرار دیتے ہوئے انتہائی سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمر میں شادی کی روک تھام، پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

 آرڈیننس کے متن کے مطابق نکاح کے وقت فریقین کی عمر 18 سال سے کم ہونے کی صورت میں نہ صرف شادی کرنے والے شخص کو 3 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا بلکہ نکاح پڑھانے والے نکاح خواں اور اسے رجسٹر کرنے والے رجسٹرار کو بھی ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

اس قانون کی سب سے اہم اور سخت شق یہ ہے کہ 18 سال سے کم عمر کی شادی کو زیادتی کے زمرے میں شمار کیا جائے گا جس کی سزا 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ مقرر کی گئی ہے، جبکہ پنجاب کے بچوں کو شادی کی غرض سے دوسرے صوبے لے جانے والوں کے لیے بھی یہی سخت سزا برقرار رکھی گئی ہے۔

 اجلاس میں واضح کیا گیا کہ بچوں کے سرپرست یا وہ تمام افراد جو اس جرم میں معاونت کریں گے یا کم عمری کی شادی کی محض کوشش بھی کریں گے، انہیں 2 سال تک قید اور 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکے گا اور اس معاملے میں والدین کی لاپرواہی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمر بچوں کی شادیوں کے بل میں کیا سزائیں تجویز کی گئی ہیں؟

اجلاس میں چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد، چیف وہپ ن لیگ رانا ارشد، امجد علی جاوید، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل میاں سمیت ذوالفقار علی شاہ، احمد خان لغاری اور ارشد ملک نے شرکت کی جبکہ خواتین ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد بطور ناظر موجود تھی۔

 یہ آرڈیننس اب حتمی منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کیا جائے گا جہاں سے پاس ہونے کے بعد یہ باقاعدہ ایکٹ کی صورت میں پورے صوبے میں نافذ العمل ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر امریکی حملے کے انتباہ کے بعد تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد سے زائد اضافہ

ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیشرفت: وزیراعظم کا ایک ہی ڈیجیٹل شناخت سے تمام سرکاری سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

امریکا کی ایران کو سخت حملے کی دھمکی، مذاکرات کا دروازہ بھی کھلا رکھنے کا اعلان

وکٹ لینے کے بعد پرجوش جشن : آئی سی سی نے خرم شہزاد اور محمد عباس کو سزا سنادی

گھر بیٹھے اکاؤنٹ، سرمایہ کاری اور منافع کی تفصیلات، ’نیشنل سیونگز‘ کی نئی ایپ لانچ

ویڈیو

امریکا کی ایران کو سخت حملے کی دھمکی، مذاکرات کا دروازہ بھی کھلا رکھنے کا اعلان

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی