688 کلوگرام چاندی میں سے 400 کلو جعلی نکلی، کسٹمز اہلکاروں پر سنگین الزامات

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کسٹمز نے بدعنوانی اور مبینہ ملی بھگت کے الزام میں اپنے 2 پریوینٹو افسران، عارف علی جمانی اور سمیع اللہ اچکزئی کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق دونوں افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے چاندی کی بارز کو سیسے سے تبدیل کرنے میں مبینہ طور پر ملی بھگت کی۔

تفصیلات کے مطابق 5 اپریل کو 688 کلوگرام ضبط شدہ چاندی پاکستان منٹ لاہورمیں جمع کرانے کے لیے ایک ٹیم تعینات کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کسٹمز کی کراچی ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی، سونا اور قیمتی سامان برآمد

عارف علی جمانی اورسمیع اللہ اچکزئی پر مشتمل اس ٹیم کو کوئٹہ اسٹیٹ ویئر ہاؤس سے سیل شدہ 36 ڈبوں میں موجود چاندی کی محفوظ ترسیل کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

بیان کے مطابق یہ ڈبے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیے گئے اور پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچائے گئے۔

بعد ازاں تمام سیل شدہ ڈبے پاکستان منٹ لاہور منتقل کیے گئے، جہاں کھولنے اور جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ مجموعی 688 کلوگرام میں سے تقریباً 400 کلوگرام چاندی جعلی تھی جسے مبینہ طور پر سیسے سے تبدیل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کسٹمز ویلیو ٹیکس میں کمی کے بعد موبائل فونز کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوگی؟

ابتدائی انکوائری میں سیف سٹی کوئٹہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ بات سامنے آئی کہ دونوں افسران نے مبینہ طور پر اصل چاندی کی کھیپ والی گاڑی کو تبدیل کرکے ایک دوسری گاڑی میں جعلی مواد منتقل کیا۔

اس معاملے پر کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری شروع کی، جس کے بعد مقدمہ درج کر کے دونوں افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس جرم میں ملوث دیگر افراد یا اہلکاروں کا تعین کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟