وزیر خزانہ کی ورلڈ بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، اصلاحات اور سماجی تحفظ پر تبادلہ خیال

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ورلڈ بینک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بیرونی معاشی دباؤ کے اثرات سے عوام کے کمزور طبقات کو محفوظ رکھنے کے لیے سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانا ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر اپنی سفارتی و اقتصادی مصروفیات کا آغاز آج واشنگٹن میں ورلڈ بینک گروپ کی مینجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز) اینابیردے سے اہم ملاقات کے ساتھ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک کا پاکستان کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے حمایت کا اعادہ

ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور ترقیاتی ایجنڈے کے لیے ورلڈ بینک گروپ کی مسلسل معاونت کو سراہا اور ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو میں مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے اثرات اور ان کے پاکستانی معیشت پر ممکنہ دباؤ سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

ملاقات کے دوران کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

فریقین نے مختلف شعبوں میں حاصل ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے مسلسل اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ بینک نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی سے جڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی اہمیت اجاگر کی اور اس سلسلے میں ورلڈ بینک سے ایک جامع ماسٹر پلان کی تیاری میں تعاون کی درخواست بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار