کیمپنگ بہتر نیند اور دیرپا مثبت اثرات کے لیے سودمند، چلیں آزماتے ہیں

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کھلے آسمان تلے سونا نہ صرف نیند کے معیار کو بہتر بنا سکتا ہے بلکہ گھر واپس  آنے کے بعد بھی اس کے مثبت اثرات برقرار رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سال کے صحت مند ’ریزولیوشنز‘ بہتر نیند کی کنجی بن سکتے ہیں، تحقیق

جدید تحقیق کے مطابق کئی افراد کی طرح نیند کے مسائل کا شکار رہتے ہیں جو کبھی ٹھیک سے آتی تو کبھی نہیں۔ رات کے طویل اوقات میں اکثر موبائل فون یا سوشل میڈیا کی روشنی نیند مزید خراب کر دیتی ہے۔ ماہرین کے مطابق کیمپنگ نیند کو بہتر بنا سکتی ہے۔

قدرتی روشنی اور جسمانی گھڑی

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ تر لوگ سورج غروب ہونے کے کافی دیر بعد سوتے ہیں جس سے جسم کی قدرتی ’سرکیڈین کلاک‘ متاثر ہوتی ہے۔

یونیورسٹی آف کولوراڈو بولڈر میں سلیپ اینڈ کرونو بایولوجی لیبارٹری کے ڈائریکٹر کینتھ رائٹ کہتے ہیں کہ کیمپنگ جسمانی گھڑی کو دوبارہ قدرتی نظام کے مطابق کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیے: وہ حیرت انگیز غذائیں جو نیند کو بہتر بناتی ہیں!

ان کی تحقیق کے مطابق چند دن کیمپنگ کرنے سے جسمانی گھڑی تقریباً 2 گھنٹے پہلے ہو جاتی ہے یعنی انسان قدرتی طور پر جلدی سونے اور جاگنے لگتا ہے۔

مصنوعی روشنی کے اثرات

ماہرین کہتے ہیں کہ جدید دور کی مصنوعی روشنی، اسکرینز اور موبائل فون نیند کے قدرتی نظام کو متاثر کرتے ہیں۔ اس کے باعث جاگنے کے بعد بھی جسم یہ سگنل دیتا رہتا ہے کہ ابھی نیند باقی ہے۔

تحقیق کے مطابق دیر سے سونا ڈپریشن، موٹاپے، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں جیسے مسائل سے جڑا ہوا ہے جبکہ جلد سونے والے افراد نسبتاً زیادہ صحت مند رہتے ہیں۔

کیمپنگ کا تجربہ

کیمپنگ کے دوران قدرتی ماحول، پرندوں کی آوازیں، ہوا کی سرسراہٹ، بارش کے قطرے اور لہروں کی آواز نیند کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیند کی کمی دماغ کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہے، تحقیق میں انکشاف

ایک ایڈونچر تنظیم سے وابستہ ایلا ہیوٹن کے مطابق قدرتی ماحول میں نیند زیادہ گہری اور تازگی بخش ہوتی ہے اگرچہ ابتدا میں کچھ لوگوں کو عادت ڈالنے میں وقت لگتا ہے۔

موسم اور نیند

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سردیوں میں کیمپنگ کرنے والے افراد نسبتاً زیادہ نیند لیتے ہیں اور ان کے جسم میں ’میلاٹونن‘ (نیند کا ہارمون) زیادہ دیر تک فعال رہتا ہے۔

ماہرین کے مطابق انسان بھی موسمی تبدیلیوں سے اسی طرح متاثر ہوتا ہے جیسے دیگر جانور ہوتے ہیں۔

مصنوعی روشنی کے نقصانات

زیادہ مصنوعی روشنی نہ صرف نیند بلکہ بلڈ پریشر، ہارمونز اور ذہنی صحت پر بھی اثر ڈال سکتی ہے۔ اسی طرح یہ ماحول میں رہنے والے جانوروں اور حشرات پر بھی منفی اثر ڈالتی ہے۔

بہتر نیند کے لیے تجاویز

ماہرین کے مطابق بہتر نیند کے لیے چند سادہ اقدامات مددگار ہو سکتے ہیں جن میں سونے سے پہلے اسکرین ٹائم کم کرنا، شام کو کم روشنی استعمال کرنا اور قدرتی روشنی کے مطابق روزمرہ معمول بنانا شامل ہیں۔

اگرچہ ہر شخص کے لیے کیمپنگ آسان نہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرتی ماحول میں وقت گزارنا نیند اور مجموعی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کیا اسمارٹ فون کی نیلی روشنی واقعی آپ کی نیند خراب کرتی ہے؟

آخر میں یہی پیغام سامنے آتا ہے کہ کبھی کبھار شہری زندگی کی مصنوعی روشنیوں سے دور ہو کر فطرت کے قریب جانا جسم اور دماغ دونوں کے لیے بہترین ’ری سیٹ‘ ثابت ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برگن اسٹاک پہنچتے ہی شہباز شریف نے جرمن زبان میں صحافیوں کو حیران کر دیا

بینظیر بھٹو شہید کی 73 ویں سالگرہ، صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا شاندار خراجِ تحسین

عظمیٰ بخاری کی پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر تنقید، سوشل میڈیا الزامات کا جواب دے دیا

ہٹلر سے متاثراسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے غزہ کے مسلمانوں کے مکمل خاتمے کا مشورہ دیدیا

بھارت کی ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کا پارلیمنٹ کے قریب تھالیاں بجا کرانوکھا احتجاج

ویڈیو

امریکا ایران اعلیٰ سطحی مذاکرات، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟