9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیسز:  تفتیشی افسر نے بیان قلمبند کرادیا، سماعت 20اپریل تک ملتوی

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

9مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیس میں تفتیشی افسر نے اپنا بیان قلمبند کروا دیا ہے۔

سانحہ نو مئی کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور پولیس گاڑیاں جلانے کے 2 مقدمات کی جیل ٹرائل کے دوران سماعت کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: 9مئی کیس: ڈاکٹر یاسمین، میاں محمودالرشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قید کی سزا ، شاہ محمود قریشی بری

سماعت میں مغلپورہ اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات زیر سماعت آئے۔ جناح ہاؤس کیس میں تفتیشی افسر نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا جبکہ مغلپورہ کیس میں تفتیشی افسر جرح کے لیے عدالت میں پیش ہوا۔

سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا نے تفتیشی افسر سے جرح کے لیے مزید مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے دونوں مقدمات کی کارروائی 20 اپریل تک ملتوی کردی۔

عدالتی کارروائی کے دوران دونوں مقدمات میں ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی، جیل حکام اور عدالتی عملے کی نگرانی میں برضمانت اور زیر حراست ملزمان پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 9مئی واقعات میں نامزد ملزمان کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ چیلنج کریں گے، بابر اعوان

مقدمات میں گواہان کی شہادتیں پہلے ہی قلمبند کی جا چکی ہیں، جبکہ چشم دید گواہوں اور مبینہ سازش سے متعلق گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ ہوچکے ہیں۔ اس مرحلے پر ملزمان کے وکلا کی جانب سے گواہوں پر جرح باقی ہے۔

زیر حراست ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر شامل ہیں۔

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے کارکنان کو نو مئی کے واقعات کے دوران مبینہ طور پر بغاوت اور پرتشدد کارروائیوں پر اکسانے میں کردار ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس: کروز شپ پر پیٹ کی بیماری پھیلنے کا خدشہ، 1700 مسافر قرنطینہ

کوئٹہ: بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے لیے ایئر ایمبولینس سمیت 11 بڑے صحت منصوبوں کا افتتاح کردیا

پاکستان ویمنز کا زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میں بھی کلین سوئپ، تیسرے میچ میں 133 سے کامیابی

جاسوسی کا خوف: صدر ٹرمپ کے عملے نے چین سے واپسی پر تمام سرکاری تحائف اور فون وہیں پھینک دیے

چیک ریپبلک: تیرہویں صدی کی مقدسہ کی چوری شدہ کھوپڑی برآمد، ملزم گرفتار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز