ایران جنگ میں شامل نہیں ہوں گے، برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا دوٹوک مؤقف

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دباؤ کے باوجود ایران کے معاملے پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے برطانیہ کے ساتھ گزشتہ سال طے پانے والے تجارتی معاہدے کی شرائط تبدیل کرنے کا اشارہ دیا، کیونکہ اسٹارمر نے ایران جنگ میں برطانیہ کی شمولیت کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی برطانیہ سے تجارتی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی

اسکائی نیوز کو دیے گئے ایک رات گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ برطانیہ اور امریکا کے درمیان طے شدہ تجارتی معاہدے کی شرائط کسی بھی وقت تبدیل کی جا سکتی ہیں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات اس وقت مزید کشیدہ ہو گئے جب اسٹارمر نے مشرقِ وسطیٰ کے تنازع میں برطانیہ کی شمولیت کے امکان کو رد کر دیا۔

ہاؤس آف کامنز میں وزیراعظم کے سوالات کے دوران خطاب کرتے ہوئے اسٹارمر نے ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ پر ان کا مؤقف ابتدا سے واضح ہے۔

’ہم اس جنگ میں نہیں گھسیٹیں جائیں گے، یہ ہماری جنگ نہیں ہے۔‘

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ان پر بہت دباؤ ڈالا گیا کہ وہ اپنا راستہ بدلیں، اور اس دباؤ میں وہ بھی شامل تھا جو گزشتہ رات سامنے آیا۔

مزید پڑھیں: آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

’میں اپنا فیصلہ نہیں بدلوں گا۔ میں جھکوں گا نہیں۔ یہ ہمارے قومی مفاد میں نہیں کہ ہم اس جنگ میں شامل ہوں، اور ہم ایسا نہیں کریں گے۔ میں جانتا ہوں میں کہاں کھڑا ہوں۔‘

دوسری جانب پارلیمنٹ میں بحث کے دوران اسٹارمر کی کنزرویٹو رہنما کیمی باڈینوخ سے بھی سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

باڈینوخ نے حکومت سے دفاعی اخراجات بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صرف اضافہ بتانا کافی نہیں بلکہ واضح منصوبہ پیش کیا جائے۔

مزید پڑھیں: نیٹو اتحادیوں کا ٹرمپ کی ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی میں شامل ہونے سے انکار

اس پر اسٹارمر نے جواب دیا کہ ان کی حکومت نے 18 سال بعد پہلی بار دفاعی بجٹ کا تفصیلی جائزہ شروع کیا ہے اور یہ قومی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران جنگ میں شامل ہونے کا مطالبہ کر رہی ہے، جبکہ حکومت نے ابتدا سے واضح کر دیا تھا کہ برطانیہ اس جنگ میں نہیں جائے گا۔

اسٹارمر نے کہا کہ جب انہوں نے یہ مؤقف پارلیمنٹ میں پیش کیا تو اپوزیشن نے اس پر شور مچاتے ہوئے مخالفت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلوریڈا میں 3 کروڑ 20 لاکھ مچھر چھوڑنے کا منصوبہ، وجہ کیا ہے؟

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

لبنان جنگ بندی پراتفاق ہونے کے بعد امریکا، ایران مذاکرات دوبارہ تیز رفتاری سے شروع ہو گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

طالبان کے مکس سگنلز پر اعتبار کرنا خطرناک ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

یوٹیوبر عادل راجا کا گھناؤنا چہرہ پھر بے نقاب، اسرائیلی اخبار کو پاکستان مخالف انٹرویو دے ڈالا

ویڈیو

ایم پی ایز نے بغاوت کردی، کیا سہیل آفریدی کی کرسی خطرے میں ہے؟

بھارت ایک بار پھر شوق پورا کرلے، افواج پاکستان جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر دفاع کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر ردعمل

یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

کالم / تجزیہ

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں

کوئٹہ سے تل ابیب تک