کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بڑی تبدیلی، شہریار چشتی نئے چیئرمین مقرر

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کے الیکٹرک نے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے شہریار چشتی کو نیا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق یہ تقرری 2 اپریل 2026 کو ہونے والے غیر معمولی جنرل اجلاس میں ڈائریکٹرز کے انتخاب کے بعد 15 اپریل کو منعقدہ بورڈ کے اجلاس میں عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے کے الیکٹرک پر کروڑوں روپے جرمانہ کیوں عائد کیا؟

شہریار چشتی انویسٹمنٹ بینکنگ کے شعبے میں طویل تجربہ رکھتے ہیں اور وہ اس سے قبل بجلی کی تقسیم کار مختلف کمپنیوں میں اعزازی طور پر بورڈ ممبر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ان کے پروفائل کے مطابق، ان کی پیشہ ورانہ مہارت سے کمپنی کے انتظامی ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک میں گزشتہ چند ماہ کے دوران قیادت کی سطح پر کئی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ رواں برس مارچ میں سید طحہٰ کو کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا تھا، جنہوں نے عبوری سربراہ ادیب احمد کی جگہ لی۔

یہ بھی پڑھیں: سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے حکم امتناع میں توسیع

ادیب احمد کو فروری میں اس وقت عبوری سی ای او بنایا گیا تھا جب سابق سی ای او مونس علوی نے کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے ایک کیس میں اس وقت کے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے کلین چٹ ملنے کے چند روز بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

 ان نئی تقرریوں کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ صارفین کو بجلی کی فراہمی اور آپریشنل چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئی حکمتِ عملی کے ساتھ کام کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ