رائیلی روسو پی ایس ایل میں 100 میچز مکمل کرنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تجربہ کار بلے باز رائیلی روسو نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

 بدھ کے روز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں رائیلی روسو نے اپنے پی ایس ایل کیریئر کے 100 میچز مکمل کرلیے۔

یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب اور بابراعظم نے پی ایس ایل کا بڑا ریکارڈ بنا دیا

 وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے مجموعی طور پر چوتھے کھلاڑی اور لیگ کی تاریخ کے پہلے غیرملکی کرکٹر بن گئے ہیں۔

اس تاریخی موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے رائیلی روسو کو ایک خصوصی یادگاری ٹرافی پیش کی۔

یہ ٹرافی ایک سنہری ‘گلیڈی ایٹر ہیلمٹ’ پر مشتمل ہے جو لکڑی کے بیس پر نصب ہے، جس پر روسو کی غیر معمولی کارکردگی اور لیگ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی کلمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کا لندن روڈ شو: عالمی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کی نئی سفارتی پیش رفت

 رائیلی روسو، جو 2019 کے چیمپیئنز کا حصہ رہے ہیں، اپنی جارحانہ بیٹنگ اور مستقل مزاجی کی وجہ سے پی ایس ایل کے مقبول ترین غیرملکی کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

ان کی اس کامیابی کو اسٹیڈیم میں موجود ساتھی کھلاڑیوں اور انتظامیہ نے بھرپور طریقے سے سراہا، جو ان کے لیگ کے ساتھ دیرینہ اور کامیاب تعلق کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp