ایران سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوگا جو واحد ثالث ہے، وائٹ ہاؤس

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے دوسرے مرحلہ پاکستان میں ہونے اور معاہدہ طے ہوجانے کے امکانات روشن ہیں اور اس معاملے میں واحد ثالث پاکستان ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ معمولی نہیں وسیع تر معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، جے ڈی وینس

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے بات چیت جاری ہے اور امریکا کو معاہدے کے امکانات کے بارے میں مثبت توقعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غالب امکان ہے آئندہ مذاکرات کا اگلا دور کہ اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکا کی جانب سے کسی درخواست سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط رپورٹنگ قرار دیا اور کہا کہ اس وقت ایسی کوئی بات درست نہیں ہے۔

کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ امریکا ان مذاکرات میں مسلسل مصروف ہے اور نائب صدر و صدر کی حالیہ گفتگو سے بھی واضح ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت تعمیری اور نتیجہ خیز رہی ہے۔

مزید پڑھیے: مستقل بنیادوں پر آبنائے ہرمز کھولنے پر چین مجھ سے خوش ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

ترجمان وائٹ ہاؤس نے اس موقعے پر پاکستان اور اس کی قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس عمل میں ایک بہترین ثالث کا کردار ادا کیا ہے اور امریکا اس کی کوششوں اور دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ کئی ممالک نے اس عمل میں مدد کی پیشکش کی تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نزدیک پاکستان کے ذریعے رابطے کو جاری اور مؤثر بنانا زیادہ اہم ہے اس لیے مذاکرات کا سلسلہ اسی چینل کے تحت آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان ایک اہم اور واحد ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ دونوں ممالک جنگ بندی سے متعلق پاکستان کی سنجیدہ سفارتی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری ہے اور اب تک کی بات چیت مثبت اور نتیجہ خیز رہی ہے۔

کیرولین لیویٹ نے کہا کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر اسلام آباد میں منعقد ہو سکتا ہے جہاں فریقین مزید پیش رفت کی توقع رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات کے بعد بھی پاکستان کے ذریعے امریکا سے رابطے جاری ہیں، ایران

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست سے متعلق گردش کرنے والی خبریں درست نہیں ہیں اور اس حوالے سے کوئی باضابطہ اقدام نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ