سیکیورٹی خدشات کے باعث اہم امریکی سیاسی ایونٹ متاثر، جے ڈی وینس شریک، ایرکا کرک کی شرکت منسوخ

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ایک اہم سیاسی ایونٹ متاثر ہو گیا، جہاں جے ڈی وینس نے شرکت کی تاہم ایرکا کرک نے سنگین دھمکیوں کے بعد اپنی شرکت منسوخ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ معمولی نہیں وسیع تر معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، جے ڈی وینس

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘ کے زیر اہتمام ہونے والے اس پروگرام میں ایرکا کرک کو نائب صدر کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنا تھا، تاہم تقریب کے آغاز سے چند لمحے قبل انہوں نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شرکت سے معذرت کر لی۔

جے ڈی وینس نے تقریب کے آغاز پر بتایا کہ ایرکا کرک کو انتہائی سنجیدہ نوعیت کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، جس کے باعث وہ پریشان تھیں اور ایونٹ کی منسوخی کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں، خصوصاً یونائیٹڈ اسٹیٹس سیکرٹ سروس سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ایرکا کرک کو اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کو ترجیح دینی چاہیے۔

تقریب جو ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کی جانب سے ملک گیر کالج ٹور کا حصہ تھی، بالآخر متبادل میزبان کے ساتھ جاری رکھی گئی۔ اس موقع پر تنظیم کے ترجمان اینڈریو کولویٹ نے شرکا کو بتایا کہ ایرکا کرک کو موصول ہونے والی دھمکیوں کے باعث وہ تقریب میں شریک نہیں ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

رپورٹس کے مطابق جے ڈی وینس کو بھی ایونٹ کی سکیورٹی پر خدشات تھے، تاہم سکیورٹی کلیئرنس کے بعد انہوں نے تقریب میں شرکت کی۔ یہ پیشرفت امریکا میں سیاسی سرگرمیوں کے دوران بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات کی عکاسی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیرت النبیؐ کا پیغام نئی نسل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے: سردار محمد یوسف

شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے نہیں تولا جا سکتا، احسن اقبال کا مولانا فضل الرحمان سے اختلاف

سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، وزیراعظم شہباز شریف کا ریاض کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

شہدا کے خلاف ہرزہ سرائی قومی یکجہتی اور قومی مفاد کے منافی ہے، شرجیل انعام میمن کا شدید ردعمل

سونے کی قیمت میں مزید بڑی کمی، فی تولہ کتنے ہزار روپے سستا ہو گیا؟

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم