وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ آج قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچیں گے، جہاں ان کی امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اہم دو طرفہ ملاقات ہوگی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ اپنے دورہ قطر کیلئے آج دوحہ پہنچیں گے.
دوحہ میں وزیرِ اعظم کی امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے دو طرفہ ملاقات ہوگی. pic.twitter.com/cRhMPGaUVP
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 16, 2026
دورے کے دوران دونوں رہنما باہمی تعلقات، سرمایہ کاری کے مواقع اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ دورہ پاکستان کے خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی روضہ رسولؐ پر حاضری
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ کے قصرِ اسلام میں ملاقات کی، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif blessed with the honour of visiting Rauda e Rasool (SAW) in Masjid-e-Nabwi. Medinah April 2026.@KulAalam @azamshaam @AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/jDSmppo9qq
— Media Talk (@mediatalk922) April 16, 2026
دونوں رہنماؤں نے ایران امریکا مذاکرات سمیت خطے کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام اور پاک-سعودی تعلقات کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، امن کوششوں، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
HRH the Crown Prince meets with Prime Minister of Pakistan. pic.twitter.com/9hka0VBEh8
— Foreign Ministry 🇸🇦 (@KSAmofaEN) April 15, 2026
وزیراعظم گزشتہ روز اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں جدہ ایئرپورٹ پر سعودی حکام اور پاکستانی سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا تھا۔














