اسلام آباد ہائیکورٹ کا درختوں کی کٹائی کیس میں سخت مؤقف، سی ڈی اے پر شدید تحفظات، توہین عدالت کی وارننگ

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے مؤقف اور ریسرچ پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر آئندہ کسی بھی درخت کی کٹائی ہوئی تو اسے توہین عدالت تصور کیا جائے گا۔ سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے کی، جنہوں نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد کو خوبصورت اور سرسبز رکھنا عدالت کی ترجیح ہے اور کسی صورت غیر ضروری درختوں کی کٹائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو اتاترک ایونیو پر درختوں کی کٹائی سے روک دیا

سماعت کے دوران سی ڈی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف نائن پارک سے 12 ہزار 800 پیپر ملبری درخت کاٹے گئے تھے جن کی جگہ 40 ہزار نئے درخت لگائے گئے ہیں، جبکہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی اور مختلف آرا کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ تاہم عدالت نے اس مؤقف پر سوال اٹھاتے ہوئے استفسار کیا کہ کس مستند سائنسی تحقیق کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا اور کیا یہ ریسرچ عالمی معیار پر پوری اترتی ہے یا نہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ بغیر مستند ماحولیاتی تحقیق کے بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی قابلِ قبول نہیں، اور یہ کہ ’لا آف نیچر‘ بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ صحت مند درختوں کو نقصان پہنچایا جائے۔ عدالت نے سی ڈی اے کی جانب سے پیش کی گئی تحقیق پر بھی سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فیصلے سائنسی بنیاد کے بغیر کیے گئے تو یہ ناقابلِ قبول ہیں۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ اگر کسی سی ڈی اے افسر کی جانب سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی یا درختوں کی غیر قانونی کٹائی ہوئی تو اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عدالت نے مزید کہا کہ اب آئندہ سماعت پر مستند ماحولیاتی ماہر کو پیش کیا جائے تاکہ معاملے کا سائنسی پہلو واضح ہو سکے، جبکہ سی ڈی اے کو بھی مکمل دلائل کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائی کورٹ: درختوں کی کٹائی کے معاملے پر توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت، رپورٹ طلب

عدالت نے سماعت کے دوران سی ڈی اے کے رویے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اداروں کو ایسے اہم معاملات میں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ کیس کی مزید سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کر دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک چین دوستی کے 75 سال: پاکستان 75 روپے کا خصوصی سکہ جاری کرے گا

بنگلہ دیش میں خسرہ کی ویکسین کی قلت، یونیسیف کے انتباہ کو نگران حکومت نے نظرانداز کیا

اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا شاہ رحیم آغا خان پہلے دورے پر پاکستان پہنچ گئے، کہاں کہاں جائیں گے؟

اٹلی نے اسرائیلی رویے کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا، صمود فلوٹیلا کے گرفتار رضاکاروں کے ساتھ برتاؤ پر معافی کا مطالبہ

ایران کے ساتھ ڈیل نہ ہوئی تو امریکا دوبارہ حملہ کر سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو پھر وارننگ

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا