پنجاب حکومت اور پاکستان ریلوے میں تاریخی معاہدہ، پہلی فاسٹ ٹرین سمیت 8 نئے لوکل روٹس کا اعلان

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب اور پاکستان ریلوے کے درمیان ایک تاریخ ساز مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت صوبے بھر میں جدید اور تیز رفتار ریل سروسز متعارف کرائی جائیں گی۔

معاہدے کے مطابق لاہور سے راولپنڈی کے درمیان پاکستان کی پہلی فاسٹ ٹرین چلائی جائے گی جو تقریباً 280 کلومیٹر کا سفر سوا 2 گھنٹے میں طے کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستان ریلوے کے کرایوں میں بھی اضافہ

اس کے علاوہ پنجاب کے 20 ریجنز میں 8 مقامی روٹس پر مشتمل 1415 کلومیٹر طویل نیٹ ورک قائم کیا جائے گا، جہاں جدید ترین ٹرینیں اور ڈی ایم یو سروسز فراہم کی جائیں گی۔

منصوبے میں شامل نمایاں روٹس میں 79 کلومیٹر طویل شاہدرہ تا نارووال، 62 کلومیٹر نارووال تا سیالکوٹ ، رائیونڈ، قصور، پاکپتن تا لودھراں ہیں۔

دوسری جانب 220 کلومیٹر طویل روٹ شیخوپورہ، جڑانوالہ، شورکوٹ، اسی طرح 147 کلومیٹر لالہ موسیٰ، ملکوال، سرگودھا اور68 کلومیٹر طویل روٹ فیصل آباد تا چک جھمرہ، شاہین آباد بھی اس منصوبے میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے کے ذریعے کے پی ٹی کی کارگو ہینڈلنگ 5 ماہ میں دگنی کرنے کا اعلان

مزید برآں کوٹ ادو سے ڈیرہ غازی خان اور کشمور تک 303 کلومیٹر طویل بین الصوبائی روٹ بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

حکومت پنجاب ان روٹس کے لیے نئے ریلوے انجن، جدید کوچز اور جدید سہولیات فراہم کرے گی، جبکہ ریلوے اسٹیشنز کی بیوٹیفکیشن، عالمی معیار کی پارکنگ اور حادثات سے بچاؤ کے لیے خودکار نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔

شاہدرہ سے رائیونڈ تک 40 کلومیٹر طویل گرین کوریڈور قائم کیا جائے گا اور ریلوے ٹریک کے اطراف 4 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے میں کیش لیس نظام کا آغاز، مسافروں کے لیے ادائیگی کا جدید طریقہ متعارف

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی میں پنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے تقریباً 9 کروڑ افراد مستفید ہوں گے اور عوام کو یورپ کے معیار کی سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صحت، تعلیم، آئی ٹی اور صفائی کے شعبوں میں نمایاں اقدامات کیے ہیں اور اب ریلوے کے شعبے میں بھی انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

سلمان خان کی نقل کیوں کی؟ رجب بٹ نے اپنی اس حرکت کی وجہ بتادی

کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں یومِ فتح کی پروقار تقریب، پاک افواج کو خراج تحسین

آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی آئندہ قسط کی منظوری دیدے گا، وزیر خزانہ

بنگلہ دیش: انتخابات کے بعد سیاسی نظام کو کمزور کرنے کی کوششیں جاری ہیں، فخرالاسلام

ویڈیو

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

آئندہ بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی