آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی اصلاحات میں پیش رفت پر اظہار اطمینان

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی اصلاحات میں مسلسل پیش رفت کو سراہا ہے۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالیناجارجیوا نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اصلاحاتی پروگرام پر مؤثر عمل درآمد نے معاشی استحکام برقرار رکھنے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فائنانسنگ پر مذاکرات کے لیے تیار

انہوں نے یہ بات وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران کہی، جو آئی ایم ایف ورلڈ بینک اسپرنگ میٹنگز 2026 کے موقع پر ہوئی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط معاشی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ گہری ساختی اصلاحات کا تسلسل پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے نہایت ضروری ہے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں کے موقع پر قرض دہندگان کے پلیٹ فارم کے اجرا میں بھی شرکت کی۔

وزارت خزانہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کئی ترقی پذیر ممالک شدید قرضوں کے دباؤ، بلند شرح سود اور سخت عالمی مالیاتی حالات کا سامنا کر رہے ہیں، جس سے ان کی ترقی اور پائیدار منصوبوں میں سرمایہ کاری کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ اندرونی اصلاحات ناگزیر ہیں اور ان پر کام جاری ہے، تاہم عالمی مالیاتی نظام کی ساختی رکاوٹیں قرض لینے والے ممالک کے لیے پالیسی سازی کی گنجائش کو محدود کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی حکمت عملی پر آئی ایم ایف کا خراج تحسین، پاکستان معاشی استحکام کے کتنا قریب؟

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ قرض دہندگان کا پلیٹ فارم ایک اہم خلا کو پر کرتا ہے، کیونکہ اس سے قبل قرض لینے والے ممالک کے پاس ایسا کوئی مؤثر فورم موجود نہیں تھا۔

’۔۔۔جہاں وہ اپنے تجربات شیئر کر سکیں، خطرات کی نشاندہی کر سکیں اور مشترکہ مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کر سکیں۔‘

انہوں نے واضح کیا کہ یہ پلیٹ فارم کسی مذاکراتی بلاک کے طور پر نہیں بلکہ رضاکارانہ بنیادوں پر قائم ایک فورم ہے، جس کا مقصد باہمی سیکھنے، تجربات کے تبادلے اور عالمی مالیاتی مباحث میں قرض لینے والے ممالک کی آواز کو مضبوط بنانا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی جانب سے جاری 1.2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں منتقل

مزید برآں، وزیر خزانہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس سے بھی ملاقات کی، انہوں نے پلیٹ فارم کے اجرا میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تعاون کو سراہا۔

ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے عالمی معیشت پر اثرات، خصوصاً ترقی پذیر ممالک میں خوراک اور توانائی کے تحفظ پر پڑنے والے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور عالمی معاملات میں اس کے مثبت کردار پر اعتماد کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار