راولپنڈی اور اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے آج رات سے بند، احکامات جاری

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ دوسرے دور کے مذاکرات کے تناظر میں جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ سے متعلق اہم انتظامی فیصلے کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج رات 11 بجے سے ٹرانسپورٹ اڈوں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ رینٹ اے کار اور ٹورازم ٹرانسپورٹ سروسز بھی اسی وقت سے معطل کردی جائیں گی۔

ضلعی انتظامیہ نے ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ تاحکم ثانی راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے کسی قسم کے ٹکٹ جاری نہ کیے جائیں۔

حکام کے مطابق کل سے موٹروے اور جی ٹی روڈ کے ذریعے بھی پبلک ٹرانسپورٹ کو دونوں شہروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تاہم اشیائے خورونوش کی سپلائی متاثر نہ ہونے کے پیش نظر گڈز ٹرانسپورٹ کو جاری رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ فیصلہ سی ٹی او راولپنڈی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے