حق دو کراچی کے بینرز لگانے اور چھاپنے والوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، حافظ نعیم کا پیپلز پارٹی پر الزام

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز لگانے اور چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر آج اس نعرے پر پابندی لگائی جا رہی ہے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا۔ یہ رویہ فسطائیت اور آمرانہ طرزِ عمل کے مترادف ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ 18 سال گزرنے کے باوجود کراچی کے شہریوں کو پینے کا پانی فراہم نہیں کیا جا سکا اور نہ ہی ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کے مسائل حل ہو سکے ہیں۔

ان کے مطابق جب عوام اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے ہیں تو انہیں دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے سیاسی کارکنوں پر دہشتگردی کی دفعات عائد کی جاتی ہیں، جو قابلِ مذمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی بڑی معیشت اور پاکستان کی نصف اقتصادی سرگرمیاں کراچی پر منحصر ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ حق دو کراچی کا نعرہ کسی ایک قوم یا جماعت کا نہیں بلکہ شہر کے ساڑھے تین کروڑ عوام کی مشترکہ آواز ہے، اور یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کراچی کو اس کے تمام حقوق نہیں مل جاتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی