وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کے درمیان ملاقات، خطے میں دیرپا امن کے لیے اقدامات پر اتفاق

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے، جبکہ ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان سمیت ترک قیادت بھی موجود تھی۔

ملاقات کے دوران ترک صدر نے وزیراعظم کا ترکیہ آمد پر خیرمقدم کیا اور ان کی فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکیہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے ترک صدر کی دعوت اور انقرہ میں دی گئی میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور فورم کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اب ایک اہم عالمی پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ میں پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے جنگ بندی کو آگے بڑھانے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا تاکہ دیرپا امن معاہدہ ممکن بنایا جا سکے۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے میں پائیدار اور دیرپا امن کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور رواں سال انقرہ میں 8ویں ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس کے انعقاد پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خود کش حملہ آور کو روکنے والے شہری لیاقت علی شہید کے لیے ستارہ شجاعت، والدہ نے اعزاز وصول کیا

اسلام آباد میں 5 روزہ سفرا کانفرنس، خارجہ پالیسی اور دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا

کویت کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی تعریف

الارم گھڑی سے پہلے لوگ کیسے جاگتے تھے: کھڑکیاں کھٹکھٹانے والے ’نوکر اپرز‘ سے سحری میں جگانے والوں تک

امریکا کی جانب سے 450 سے زائد نایاب نوادرات کی پاکستان واپسی، اسلام آباد میوزیم میں باضابطہ تقریب

ویڈیو

کیا صدر مملکت آصف زرداری کی چھٹی ہونے والی ہے؟

پاکستان کی سفارتی محاذ پر کامیابیاں، پشاور کے شہری کیا رائے ظاہر کر رہے ہیں؟

عبدالستار ایدھی کا مجمسہ دہشتگردی کا شکار‘ مجمسہ ساز کی حکومت سے بحالی کی اپیل

کالم / تجزیہ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ

12 مئی والی ایک لاش بول پڑی

ایک تباہ کن جنگ: جو نہ ہو سکی