شیخ رشید کی گرفتاری: توہین عدالت کی درخواست،فریقین کو نوٹس

جمعہ 3 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف کے حلیف شیخ رشید کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیخ رشید کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے ایف آئی آر کے اندراج سے نہیں روکا تھا بلکہ نوٹس معطل کیا تھا اس کے کوئی خلاف ورزی ہوئی ہو تو بتایا جائے۔

فاضل جج نے استفسار کیا کہ کس آرڈر کی خلاف ورزی ہوئی ہے، آپ نے صرف نوٹس کو چیلنج کیا تھا ایف آئی آر کو نہیں۔

درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم نامہ سے تاثر ملا تھا کہ معاملہ کورٹ میں ہے تو ادارے تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔ اس پرجسٹس طارق محمود جہانگیری جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کاش اتنا احترام ہوتا، یہاں تو ایک کیس میں ضمانت ہو تو باہر دوسرے مقدمہ میں اٹھا لیا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ ریمارک بھی دیا کہ اگر سب کچھ ٹھیک ہوتا تو کیا نوبت یہاں تک پہنچتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے صوبوں کی تشکیل عوامی ضرورت ہے، سیاستدان ذمہ داری لیں، عبدالعلیم خان

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی