راولپنڈی و اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ معطل، ضلعی انتظامیہ کا اعلان

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ اہم اعلامیے کے مطابق شہر میں ہر قسم کی پرائیویٹ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی تاحکمِ ثانی نافذ العمل رہے گی اور شہریوں کو کسی بھی نئی پیش رفت سے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی اور اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے آج رات سے بند، احکامات جاری

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ شہر میں امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ضلعی انتظامیہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پبلک اور ہیوی ٹرانسپورٹ کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بھی ہیوی ٹرانسپورٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ تاحکمِ ثانی بند رہے گی۔

انتظامیہ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے بند ہونے کی افواہیں، ضلعی انتظامیہ کی تردید

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی افواہ پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔ ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور حالات کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ: مقامی انتخابات میں حکمران جماعت کو بھاری نقصان، وزیراعظم اسٹارمر کا مستعفی ہونے سے انکار

واٹس ایپ کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی، ری ایکشن ٹرے اور مینو کو ‘لیکوئیڈ گلاس’ لک دینے پر کام شروع

اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹس کی آمدورفت میں تاخیر کا امکان

انسٹاگرام کا اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ختم کرنے کا اعلان، میسجز کی پرائیویسی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ

پی آئی اے کا عمان سے پاکستان پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان

ویڈیو

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

آئندہ بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی