میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بنگلہ دیش نیوی نے 11 افراد کو سیمنٹ سے بھری کشتی سمیت گرفتار کرلیا

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش نیوی نے میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 11 افراد کو سیمنٹ سے بھری کشتی سمیت حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق کارروائی سینٹ مارٹن جزیرے کے قریب کی گئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران فعال سفارت کاری بنگلہ دیش کے لیے مثال قرار

نیوی کے مطابق انٹیلیجنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے گشتی جہاز بی این ایس سمودرا ابھیجان نے اتوار کی شب قریباً 11 بجے ایک مشتبہ انجن سے چلنے والی لکڑی کی کشتی کو سینٹ مارٹن لائٹ ہاؤس سے قریباً 12 ناٹیکل میل کے فاصلے پر روکا۔ کشتی کی شناخت ایف بی عبدالرحمن-2 کے نام سے کی گئی۔

تلاشی کے دوران کشتی سے ڈائمنڈ سیمنٹ کی 850 بوریاں برآمد ہوئیں جبکہ اسمگلنگ میں ملوث 11 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق ضبط کی گئی کشتی اور سامان کی مالیت قریباً 1 کروڑ 51 لاکھ ٹکا ہے۔ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ کشتی اور سامان سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:دنیش ترویدی بنگلہ دیش میں نئے بھارتی ہائی کمشنر ہوں گے؟

بنگلہ دیش نیوی کا کہنا ہے کہ وہ ملکی سمندری حدود کے تحفظ، اسمگلنگ کی روک تھام اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی، جبکہ 58 روزہ ماہی گیری پابندی پر بھی سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان