پولیس حراست میں نوجوانوں کی ہلاکت؟ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے کے دوران 2 نوجوانوں کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے معاملے پر مقتولین کی والدہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست کر دی ہے۔

خط کے متن کے مطابق 8 اپریل کو علی پور کے تھانہ صدر کے ایس ایچ او نے خاتون کے سامنے ان کے دونوں بیٹوں کو گرفتار کیا۔

والدہ کا دعویٰ ہے کہ گرفتاری کے فوری بعد ہی ان کے بیٹوں کے چہروں پر کپڑا ڈال دیا گیا اور انہیں بغیر کسی مقدمے کے حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ: قانونی تقاضے پورے کیے بغیر گرفتاری اغوا کے مترادف قرار

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے اپنی وردی کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ان کے بیٹوں کو گرفتار کیا۔

’جب پولیس سے گرفتاری کی وجہ دریافت کی گئی تو جواب دیا گیا کہ اگلی صبح خان پور، کٹورہ، ضلع رحیم یار خان جا کر معلوم کر لیا جائے۔‘

والدہ کے مطابق اگلی صبح سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع ملی کہ تھانہ صدر خان پور پولیس نے ان کے بیٹوں کو ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ، ماورائے عدالت حراستی قتل ’فساد فی الارض‘ قرار

خط میں انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے ان کی پوری دنیا اجڑ گئی ہے۔

خط میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ مقتولین کے خلاف راتوں رات من گھڑت اور فرضی مقدمات درج کیے گئے تاکہ واقعے کو پولیس مقابلہ ظاہر کیا جا سکے۔

والدہ کے مطابق ان کے بیٹے پہلے ہی پولیس کی غیر قانونی تحویل میں تھے اور انہیں ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: انکاؤنٹر کا خوف، ملزم نے سپریم کورٹ میں گرفتاری دے دی

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو بھی درخواستیں دیں، تاہم کہیں سے شنوائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے چیف جسٹس سے استدعا کی ہے کہ واقعے کی شفاف اور میرٹ پر تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اداکارہ مومنہ اقبال کے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پر سنگین الزامات، مریم نواز سے ایکشن کا مطالبہ

کانگو میں ایبولا وبا شدت اختیار کرگئی، عالمی ادارۂ صحت کا ہنگامی انتباہ

پاکستان نے قازق سرمایہ کاروں کو گوادر اور کراچی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

سلہٹ ٹیسٹ: بارش سے متاثرہ آخری روز پاکستان 121 رنز کے تعاقب میں

اسرائیلی فوج کے لیے بھارتی اسٹیل کی ترسیل پر یورپی بندرگاہوں میں احتجاج

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا