کاپی رائٹ خلاف ورزی اور جعل سازی کی شکایت پر ایف آئی اے کراچی کی کارروائی، کمپنی مالک گرفتار

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کراچی زون کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کاپی رائٹ خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی ایم ایس بلو ٹیک الیکٹرک پرائیویٹ لمیٹڈ کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس میں رجسٹرڈ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: ‘ہارڈننگ دی اسٹیٹ’ پالیسی میں ایف آئی اے کا کردار اہم، نئی طرز کا ادارہ بنے گا، محسن نقوی

ایف آئی اے حکام نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران تنظیم تاج نامی ملزم کو گرفتار کیا، جو مبینہ طور پر متعلقہ کمپنی کا مالک بتایا جاتا ہے۔

ضبط شدہ اشیا

ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں ایسا مواد برآمد کیا گیا ہے جو کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ ضبط شدہ سامان کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے کا مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے اے آئی سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی جاری ہے، جبکہ کیس کے دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔
ادارے کے مطابق اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ادارہ دانشورانہ املاک، تجارتی حقوق اور کاپی رائٹ قوانین کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست واپسی، 100 انڈیکس 2 ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی یورپی یونین کے سفیر سے ملاقات، ملکی معیشت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، آج کتنے روپے سستا ہوا؟

’خدا دیکھ رہا ہے‘، نماز سے متعلق ویڈیو پر شارک ٹینک کی جج کا ہندو ٹرولرز کے خلاف سخت ردعمل

آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت کی ضمانت کے نام پر جعلی پیغامات ملنے کا انکشاف

ویڈیو

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ