کیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ ہونے والا ہے؟

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز اب تک نہ ہو سکا ہے اور جنگ بندی کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن بھی قریب آ چکی ہے جس وجہ سے اب خام تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو گیا ہے۔ عالمی طور پر اس اضافے کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

گزشتہ دنوں برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل تک کم ہو چکی تھی جبکہ مذاکرات کا دوسرا دور شروع نہ ہونے کے باعث اب اس کی قیمت میں 5 ڈالر سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے اور اس وقت قیمت 95 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔ اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 82 ڈالر فی بیرل تک کم ہونے کے بعد اب بڑھ ہو کر 86 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، عالمی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 سے 15 روپے تک اضافہ متوقع ہے جبکہ مذاکرات موخر ہونے کی صورت میں یہ اضافہ 30 روپے فی لیٹر یا اس سے زائد بھی ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی بڑی حد تک تیل کی درآمدات خلیجی ممالک سے وابستہ ہیں، جو اسی راستے سے آتی ہیں، جس کے باعث ملک اس جغرافیائی دباؤ سے براہ راست متاثر ہوتا ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ معمولی جغرافیائی کشیدگی بھی پاکستان جیسے درآمدی معیشتوں کے لیے بڑے معاشی چیلنجز پیدا کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: تیل کی فروخت پر پابندیوں کے خاتمے کے لیے کیوبا اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا آغاز

اس وقت ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت 366 روپے فی لیٹر ہے اور ڈیزل کی قیمت 353 روپے فی لیٹر ہے، حکومت نے آخری مرتبہ 18 اپریل کو جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا تھا تو اس وقت خام تیل کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل تھی جو کہ اب 95 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، اس لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، حکومت اب 24 اپریل کو جمعہ کے روز آئندہ 7 دنوں کے لیے قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

اگر توقعات کے مطابق امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز کل ہو جاتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہو جائے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے لیے ملزم نے رشتہ بھیجا تھا؟ والد نے حقیقت بتادی

ملک بھر میں کل سے بارشوں، آندھیوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی حیران کن کمی، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید، تحقیقات کا حکم

سزائے موت کالعدم،سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان بری کر دیے

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟