تیل کی فروخت پر پابندیوں کے خاتمے کے لیے کیوبا اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا آغاز

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیوبا نے حال ہی میں ہوانا میں امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کی ہے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی پابندیوں کے معاملے پر کشیدگی ختم کی جاسکے۔

کیوبا کی وزارتِ خارجہ کے امریکی امور کے نائب ڈائریکٹر الیخاندرو گارشیا ڈیل ٹورو نے بتایا کہ امریکی وفد میں اسسٹنٹ سیکریٹریز آف اسٹیٹ شامل تھے، جبکہ کیوبا کی نمائندگی نائب وزیر خارجہ سطح کے حکام نے کی۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا نے توانائی پابندی ختم کرنے کو کیوبا کی قیادت میں تبدیلی سے مشروط کردیا

انہوں نے کہا کہ ملاقات خوشگوار، باوقار اور پیشہ ورانہ ماحول میں ہوئی اور امریکی وفد کی جانب سے کوئی دھمکی یا آخری مہلت نہیں دی گئی۔ ان کے مطابق مذاکرات میں سب سے اہم مطالبہ امریکا کی جانب سے عائد 3 ماہ پرانی تیل پابندی کا خاتمہ تھا، جس نے کیوبا کی معیشت اور توانائی بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

کیوبا نے امریکی اقدامات کو معاشی دباؤ اور عالمی بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خودمختار ممالک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ آزاد تجارت کے اصولوں کے تحت کیوبا کو ایندھن فراہم کریں۔ سرکاری اخبار گرانما کے مطابق، کیوبا نے واضح کیا کہ یہ پابندیاں عام شہریوں کے لیے اجتماعی سزا کے مترادف ہیں۔

دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، واشنگٹن نے مذاکرات کے تسلسل کے لیے کچھ شرائط پیش کیں، جن میں سیاسی قیدیوں کی رہائی، سیاسی دباؤ کا خاتمہ اور معیشت میں اصلاحات شامل ہیں۔ بعض رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکا نے اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس کی اجازت اور امریکی شہریوں و کمپنیوں کے ضبط شدہ اثاثوں کے معاوضے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کیوبا کو تیل کی فراہمی روکنے کا امریکی منصوبہ، حکومت کو دباؤ میں لانے کی کوشش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کیوبا کے خلاف سخت بیانات دے چکے ہیں اور ان ممالک پر ٹیرف لگانے کی دھمکی دے چکے ہیں جو کیوبا کو تیل فراہم کرتے ہیں۔ اس صورتحال پر میکسیکو، اسپین اور برازیل نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے باعزت اور مخلصانہ مذاکرات پر زور دیا ہے، جبکہ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ کیوبا پر فوجی حملے کا کوئی جواز نظر نہیں آتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

اینتھروپک نے طاقتور اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا، حساس شعبوں میں حفاظتی پابندیاں برقرار

خیبر پختونخوا میں بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

امن معاہدہ: ایران نے بہت وقت ضائع کیا ہے، تاخیر کی قیمت چکانی پڑے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیفا ورلڈ کپ 2026 3 ممالک میں شاندار افتتاحی تقریبات کا آغاز، شکیرا، کیٹی پیری اور برنا بوائے مدعو

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟