پی ایس ایل: فخر زمان کی شاندار سینچری، لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 198 رنز کا ہدف

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 کے 30ویں میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے جہاں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاہدے کی خلاف ورزی: سری لنکن کرکٹر داسن شناکا پی ایس ایل 12 کے لیے نااہل قرار

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور وہ فیصلہ بیحد مناسب بھی ثابت ہوا۔ کپتان شاہین آفریدی نے اپنی مضبوط بیٹنگ لائن پر اعتماد کا اظہار کیا تھا اور ٹیم نے آغاز سے ہی بڑے اسکور کی بنیاد رکھنے کی کوشش کی۔

لاہور کی جانب سے فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 51 گیندوں پر 123 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں متعدد چھکے اور چوکے شامل تھے۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔

مزید پڑھیے: بابر اعظم نے پی ایس ایل میں تاریخی سنگ میل عبور کر لیا

دیگر کھلاڑیوں میں چارتھ آسلانکا نے 31 جبکہ ڈینیئل سیمز نے 18 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز اسکور کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خلیل احمد نمایاں بولر رہے جنہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11: ’جائیں گھوم پِھر آئیں‘، ملتان سلطان نے کھلاڑیوں کو چھٹی دے دی

میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے ہوا اور اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 198 رنز درکار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملکہ الزبتھ دوم کی 100ویں سالگرہ: ایک عہد ساز حکمران کی لازوال میراث

اگر جلد کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا دوبارہ بمباری شروع کر دے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی

2025 میں ہجرت کے راستوں پر 7,900 افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے، اقوام متحدہ

داسن شناکا پی ایس ایل سے معطل ہونے والے تیسرے غیرملکی کھلاڑی، پی سی بی نے معذرت قبول نہ کی

موجودہ توانائی بحران سنگین ترین ہے، عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ کی وارننگ

ویڈیو

لائیوامریکا ایران جنگ بندی مذاکرات کے امکانات قوی تر، دونوں ممالک نے پاکستان دوبارہ آنے کا عندیہ دے دیا

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ