پی ٹی سی ایل گروپ نے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 3.1 ارب روپے منافع حاصل کر لیا

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) گروپ نے 31 مارچ 2026 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج جاری کرتے ہوئے 3.1 ارب روپے خالص منافع حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 4 ارب روپے کے خسارے کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے جعلی کالز و ایس ایم ایس کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا

کمپنی کے مطابق اس عرصے کے دوران گروپ کی مجموعی آمدن میں سالانہ بنیاد پر 58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی بڑی وجہ ٹیلی نار پاکستان کے انضمام کے بعد اس کے مالی نتائج کی شمولیت اور مختلف شعبوں میں مسلسل ترقی ہے۔

پی ٹی سی ایل گروپ کے آپریٹنگ منافع میں بھی غیر معمولی 564 فیصد اضافہ ہوا جس میں یوفون کی بہتر کارکردگی، یوبینک کی بحالی اور مضبوط آپریشنل نتائج نے اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ اور ٹیلی نار پاکستان کے انضمام کی منظوری دے دی ہے جبکہ یکم جنوری 2026 سے ٹیلی نار پاکستان کے مالی نتائج کو باضابطہ طور پر پی ٹی سی ایل گروپ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس انضمام سے ملک میں ٹیلی کام سروسز کے معیار اور کوریج میں بہتری کی توقع ہے۔

وائر لائن شعبے میں کمپنی کی آمدن میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا جس کی بڑی وجہ فلیش فائبر اور بزنس سلوشنز میں ترقی رہی جبکہ اس شعبے کا آپریٹنگ منافع 4.6 ارب روپے رہا۔

دوسری جانب وائرلیس شعبے میں 131 فیصد آمدنی کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا جبکہ آپریٹنگ منافع 190 فیصد اضافے کے ساتھ 14.1 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ اس شعبے نے گزشتہ سال کے نقصان کے مقابلے میں 2.7 ارب روپے خالص منافع حاصل کیا۔

مزید پڑھیے: پی ٹی سی ایل کی مالی کارکردگی میں بہتری، گزشتہ سال 120 ارب روپے سے زیادہ آمدنی حاصل

بینکاری شعبے میں یوبینک نے 5.8 ارب روپے آمدن حاصل کی جس میں گزشتہ عرصے کے مقابلے میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

آپریشنل طور پر پی ٹی سی ایل گروپ نے پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی تاریخی 5G  نیلامی میں اہم اسپیکٹرم حاصل کیا جس سے کمپنی کو جدید کنیکٹیویٹی خدمات فراہم کرنے میں برتری حاصل ہوئی۔ اس اسپیکٹرم کو یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کے مشترکہ نیٹ ورک میں استعمال کیا جائے گا جس سے 7 کروڑ سے زائد صارفین کو بہتر سروسز فراہم کی جا سکیں گی۔

کمپنی نے فلیش فائبر سروسز کو مزید بہتر بناتے ہوئے 30 ایم بی پی ایس سے شروع ہونے والے نئے پیکجز بھی متعارف کرائے جبکہ ڈیجیٹل سروسز، کلاؤڈ، ڈیٹا سینٹرز اور سائبر سیکیورٹی سلوشنز کی طلب میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پی ٹی سی ایل گروپ نے اس عرصے میں مختلف سماجی اقدامات بھی جاری رکھے جن میں خواتین کو ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت، پولیو آگاہی مہمات اور جنوبی پنجاب و تھر میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: نئے آسمانوں میں نئی اُڑان: پی ٹی سی ایل نے باضابطہ ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا

کمپنی کے مطابق مضبوط مالی کارکردگی اور اسٹریٹجک اقدامات کے باعث پی ٹی سی ایل گروپ پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے بہتر پوزیشن میں آ گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، فخرزمان نے بابراعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

مسجد اقصیٰ میں قابض طاقت کا پرچم لہرانا قابض مذمت ہے، پاکستان کا آزاد فلسطینی ریاست کے لیے اپنے عزم کا اعادہ

برطانیہ میں نئی نسل پر سگریٹ نوشی کی پابندی کی تیاری مکمل

مشرق وسطیٰ بحران: آذربائیجان نے پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کی پیشکش کردی

میٹرک امتحانات کے پرچے آؤٹ کرنے والے گروہ کیخلاف کارروائی، سائبر سیکیورٹی کے طالبعلم سمیت 4 ملزمان گرفتار

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

جنگ بندی ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی، کچھ بڑا ہونے والا ہے، ٹرمپ کی ایرانی قیادت سے ملنے کی خواہش

لائیوامریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان مؤخر، امریکی میڈیا کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ