بھارت کے اسرائیل سے تعلقات پر عالمی قانونی سوالات اٹھ گئے

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانچیسکا البانیز نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیل کے ساتھ بھارت کے مسلسل تجارتی اور سفارتی تعلقات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔

بھارتی اخبار دی ہندو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں البانیز نے خبردار کیا کہ وہ ممالک جو بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات کے باوجود اسرائیل کے ساتھ اقتصادی یا عسکری روابط برقرار رکھے ہوئے ہیں، انہیں قانونی ذمہ داری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی یہودیوں کی اکثریت غزہ جنگ کی خلاف ہوگئی، اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیدیا

انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاستوں پر لازم ہے کہ وہ ایسے اقدامات میں معاونت نہ کریں جو جنگی جرائم یا انسانی حقوق کی پامالیوں کا سبب بن سکتے ہوں۔

فرانچیسکا البانیز کے مطابق حکومتوں کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں کو اس انداز میں ترتیب دیں کہ وہ انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کو فروغ نہ دیں۔

مزید پڑھیں: 9 ممالک اسرائیل کو جنگی جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے متحد

انہوں نے مزید کہا کہ جو ریاستیں ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہتی ہیں، ان کے احتساب کے لیے بین الاقوامی سطح پر طریقہ کار موجود ہیں۔

فرانچیسکا البانیز کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ تنازع میں تیسرے ممالک کے کردار پر عالمی سطح پر نگرانی اور بحث میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘