پی ٹی آئی کی مینار پاکستان کے مقام پر جلسے کے لیے درخواست، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی شرکت متوقع

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 2 مئی کو لاہور میں مینارِ پاکستان کے مقام پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جلسے میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خطاب کا بھی امکان ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کے لیے باضابطہ درخواست جمع کروا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لیے نئی درخواست کے ساتھ پھر کوشاں

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی ایک قانونی اور رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے اور پرامن سیاسی سرگرمیوں کا انعقاد اس کا آئینی حق ہے۔ مجوزہ اجتماع پاکستان کے آئین کے تحت دیے گئے بنیادی حقوق کے دائرے میں آتا ہے جن میں پرامن اجتماع، اظہارِ رائے اور تنظیم سازی کی آزادی شامل ہے۔

درخواست میں عدالتِ عظمیٰ اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پرامن اجتماع ایک بنیادی آئینی حق ہے جس میں ریاست بلاوجہ رکاوٹ نہیں ڈال سکتی۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کا مردان جلسہ: سہیل آفریدی کے خلاف نعروں کی گونج، حاضری بھی توقعات سے کم رہی

درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی لاہور کے دورے پر آئیں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی