شہباز شریف اور عاصم منیر کی درخواست پر جنگ بندی کا اعلان، ’پاکستان نے دوسری مرتبہ پوری دنیا پر مہربانی کی ہے‘

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کی درخواست پر امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے درخواست کی گئی کہ ایران کے خلاف کارروائی اس وقت تک روکی جائے جب تک ایرانی قیادت کسی متفقہ تجویز پر نہیں پہنچ جاتی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد جنگ بندی میں توسیع، پاکستان نے ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کوششیں تیز کر دیں

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے اسلام آباد کا دورہ مؤخر ہو گیا ہے جبکہ ایران نے تاحال مذاکرات میں شرکت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے کردار کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی کوششوں نے ایک بڑی جنگ کو ٹالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

احسن گل نے کہا کہ تاریخ میں یہ بات سنہری حروف سے لکھی جائے گی کہ دنیا کے 8 ارب انسانوں میں سے صرف پاکستان کے دو شخص شہباز شریف اور عاصم منیر ایسے تھے جن کے کردار اور اثر و رسوخ کی وجہ سے امریکہ جیسے سپر پاور کو بھی جنگ کے فیصلے سے دستبردار ہونا پڑا۔

سیف اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دوسری مرتبہ جنگ بندی کرواکے پوری دنیا پر مہربانی کی ہے۔

مزمل نامی صارف نےاینکر شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا ہے اگر جنگ دوبارہ شروع ہوتی تو  دنیا میں بہت تباہی ہونی تھی۔

صحافی کرن ناز نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے نا ماننے تک جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ اس بار بھی جنگ بندی کروانے میں پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا کردار ہے۔

اظہر محمد خان نے کاہ کہ اس تنازعہ کا مستقبل کیا ہوتا ہے اس کی پیشن گوئ کوئ نہی کر سکتا۔ مگر ایک بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان نے اپنی بساط سے بڑھ کر کوشش کی۔

مبشر زیدی لکھتے ہیں کہ ایک بار پھر پاکستان کی کوششوں سے ایران اور امریکا کے درمیان غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی ہو گئی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر دنیا کے لیے امید بن گیا۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی 22 اپریل کو (پاکستانی وقت کے مطابق) صبح چار بج کر 50 منٹ پر ختم ہوگئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیودہشت گردوں کے لیے اب کوئی رعایت نہیں، یا ہتھیار ڈالیں یا آپریشن کا سامنا کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر

فواد خان کے نئے روپ نے سب کو چونکا دیا، مداحوں نے کاسمیٹک پروسیجرز پر سوال اٹھا دیے

افغانستان: طالبان فوجی سربراہ کی رہائش گاہ نشانہ بن گئی

پنجاب اسمبلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی کی اپیل 3 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘